9مئی کے سانحہ کے بعد المیہ یہ ہوا کہ سابق نگران پنجاب حکومت اور سابق نگران وفاقی حکومت عوام کو جواب دیے بغیر رخصت ہوگئیں‘ آج ملک کی داخلی امنو امان کی ذمہداری پنجاب کے سابق نگران وزیر اعلی کے پاس ہے جنہیں وزارت داخلہ کا قلم دان دیا گیا ہے‘ لیکن اس کے جواب اور شہداء کے پاک خون اور ان کی پاک روحوں کے دفاع کے لیے آئی ایس پی آر کو آگے آنا پڑ رہا ہے جب کہ اصل میں اس کی ذمہداری سول انتظامیہ پر ہے جو شتر مرغ بنی ہوئی ہے اب یہاں سے شتر مرغ کی کہانی شروع ہوتی ہے کہ جب اس سے کہا گیا کہ تم کون ہے اس نے کہا کہ میں شتر ہوں‘ اس سے کہا گیا کہ وزن اٹھایا کرو اس نے جواب دیا کہ کبھی مرغ نے بھی وزن اٹھایا ہے اس جواب پر اسے کہا گیا کہ اچھا مرغ ہو تو انڈا دیا کرو اس نے جواب دیا کہ کبھی شتر نے بھی انڈا دیا ہے