تازہ تر ین

شنگھائی تعاون تانظیم کی پاکستان میں سربراہی کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے کہ پاکستان کی اس خطہ میں اہمیت باقاعدہ تسلیم کی گئی ہے

شنگھائی تعاون تانظیم کی پاکستان میں سربراہی کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے کہ پاکستان کی اس خطہ میں اہمیت باقاعدہ تسلیم کی گئی ہے اور ہم اس تانظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تاریخی معاہدے کررہے ہیں دوسری جانب بھارت کی پوزیشن یہ ہے کہ اسے اب بنگلہ دیش‘ قطر‘ سری لنکا‘ نیپال‘ مالدیپ‘ جیسے ملکوں میں اب کوئی اہمیت نہیں رہی‘ حتی کہ ایران بھی اب بھارت سے بہت دور ہوگیا ہے‘ کنیڈا میں بھارت کو تقریباً دیس نکالا مل چکا ہے‘ بھارت کی مودی سرکار اپنے ملک میں پارلیمنٹ میں اپنا سیاسی حجم کم کیے بیٹھی ہے اور اسے مقبوضہ کشمیر میں بھی اسے شکست ہوئی ہے یہ بہترین وقت تھا کہ اسلام آباد میں اس کے وفد کے ممبرز یا وفد کے سربراہ سے میڈیا انٹرایکشن ہوتا تو ہمارا میڈیا اسے سفارتی تنہائی یاد دلاتا اور زچ کرکے رکھ دیتا‘ مگر پاکستانی میڈیا کو ملنے والی رسائی کہ حد یہ ہے کہ اس کے لیے پاک چائنا سینٹر تک پہنچنا ہی محال ہے اس کے برعکس بھارت سے آنے والے میڈیا کے سینیئر ممبرز پاکستانی سیاست دانوں سے مل رہے ہیں جیسے کہ بھارتی صحافی برکھارت نواز شریف سے ملی ہیں‘ اگر پاکستان کے میڈیا کو بھی باقاعدہ بریفنگ دے کر خاص طور پر بھارت کے وفد کے ساتھ سوال جواب کا موقع دیا جاتا تو مقبوضہ کشمیر کی حد تک ہی سہی ہم اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوتے مگر کیا کیجئے کہ ہمارا دفتر خارجہ ان دنوں بیگانہ دفتر خارجہ بنا ہوا ہے‘ وہ سب کے لیے رسائی اور سہولت کا ذریعہ ہے لیکن پاکستانی میڈیا کے لیے اجنبی ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved