تازہ تر ین

عمران خان کا ارمی چیف کو خط۔حکومتی رٹ ختم، ملک کھوکھلا ہوچکا؟ مولانا فضل الرحمن۔۔نیب میں تقرر و تبادلے۔۔وزیر اعطم شھباز شریف کا دورہ بلوچستان زخمیوں کی عیادت کی کور کمانڈر بلوچستان راحت اور کمانڈنگ افیسر کمبایئڈ ملٹری ھسپتال نے استقبال کیا۔۔۔نادرا کی طرف سے تمام بچوں کے ب فارم آج سے منسوخ کر دیے گئے اب نئے ب فارم پر بچے کی فوٹو بھی لگے گئی۔ ججز کے تبادلے قانون کے مطابق ھے۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔۔فہیم اشرف اور خوشدل کی ٹیم میں شمولیت ھم 50 فیصد ٹورنامنٹ ھار چکے ہیں۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر پالیسیاں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔ پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ منگل کو عمران خان کا خط منظرِ عام پر آ جائے گا۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف کے نام اپنے خط میں فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دوریوں کی وجوہات کی تفصیل سے نشان دہی کی ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نزدیک اسٹیبلشمنٹ اور عوام کے درمیان دوریوں کی بنیادی وجہ 2024 کے “دھاندلی زدہ” انتخابات ہیں

اُن کے بقول دوسری وجہ 26 ویں آئینی ترمیمی کی منظوری ہے جس سے عدلیہ کو “کنٹرول” کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کا بھی دفاع کرتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ عدلیہ مکمل آزاد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved