فرانس میں جاری پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں شریک پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو (نیزہ بازی) کے مقابلوں میں میڈل لانے کے لیے پر امید ہیں۔11 اگست تک جاری رہنے والے گیمز کے دوران 32 کھیلوں کے 329 مقابلوں میں مختلف ممالک سے ساڑھے 10 ہزار ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں، جن میں پاکستان سے دو ایتھلیٹ، دو تیراک اور تین شوٹر بھی شریک ہیں۔پاکستانی دستے میں شامل ملک کے معروف نیزہ باز ارشد ندیم عالمی سطح کی سہولتیں نہ ملنے کے باوجود لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کرتے رہے ہیں۔سہولتوں کی عدم دستیابی کی حالت یہ ہے کہ ارشد ندیم کو محض کچھ عرصہ قبل ہی بین الاقوامی معیار کے دو نیزے مہیا کیے گئے تھے، جن سے انہوں نے کوچ سلمان اقبال بٹ کی زیر نگرانی تربیت حاصل کی