تازہ تر ین

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں دونوں میاں بیوی کی گرفتاری ڈالی، انہیں نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا۔

نیب ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے توشہ خانہ سےتحائف حاصل کیے، الزام ہےکہ تحائف کم قیمت پرحاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کردیے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے روبکار بھی جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق روبکار جاری ہونے کے بعد جیل سے قانونی طورپررہائی لازمی ہے اور نیب ٹیم نے دوبارہ گرفتاری کے ابتدائی قانونی تقاضے پورے کر لیے۔

جیل کے دونوں داخلی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری اور کارکن موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار لرلیا گیا، انہیں گیٹ نمبر 3سے رہا کر کے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا، انہیں اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔

قبل ازیں لاہور میں درج 9 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے، لاہور پولیس کی ٹیم انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے اجازت لے کر اڈیالہ جیل پہنچی۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے بانی بی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالے جانے کا امکان تھا۔

دوسری جانب 9 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے بعد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گرفتاری نہیں ڈالی۔

ذرائع نے بتایاکہ لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منسوخی کا تحریری فیصلہ دوروزقبل جاری کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ اڈیالہ جیل کے ریکارڈ میں بانی پی ٹی آئی ان کیسوں میں گرفتار نہیں۔

اُدھر پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کے کارکنان کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر ایک پر روک دیا گیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے تاہم فوری طور پر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں رہائی کی روبکار تو جاری کردی ہےتاہم 5 دیگر کیسز میں روبکار جاری نہ ہونے کے سبب بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں ضمانت پر ہیں، ان کی راولپنڈی میں درج 5 مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اڈیالہ جیل انتطامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved