تازہ تر ین

قومی احتساب بیورو نے رواں سال کرپشن سے لوٹی گئی سات ارب روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی ہے، رقم متعلقہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متاثرین کو لوٹا بھی دی گئی۔

قومی احتساب بیورو نے رواں سال کرپشن سے لوٹی گئی سات ارب روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی ہے، رقم متعلقہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متاثرین کو لوٹا بھی دی گئی۔ قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق جنوری سے جولائی 2024 کے دوران مجموعی طور پر7 ارب 8 کروڑ 99 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ہیں4 ارب 50 کروڑ روپے پرکشش منافع کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے والوں سے واپس لیے گئے ہیں۔قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم 21 ہزار سے زائد متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے 2ارب 13 کروڑ سے زائد رقم وفاقی حکومت کے خزانے میں واپس جمع کرائی گئی جبکہ 25 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کی رقم سندھ حکومت کو واپس کی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی رپورٹ کے مطابق 13 کروڑ 66 لاکھ روپے پنجاب،1 کروڑ 64لاکھ خیبر پختونخواہ جبکہ5 لاکھ روپے صوبہ بلوچستان کو واپس کئے گئے ہیں 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم براہ راست مختلف محکموں کو واپس کی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو)نیب (کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ برآمدگی پلی بارگین کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved