اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس میں پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔اسپیکر کی ہدایت پر ایوان کے اندر موبائل فون سے ویڈیو بنانے کو ہاوس کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹریٹ کی جانب سے بار بار نشاندہی اور وارننگ کے باوجود پریس گیلری سے ویڈیو بنانے کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج کے اجلاس کے دوران ایوان کے اندر سے بنائی جانیوالی ویڈیو ٹی وی چینلز پر ان ایئر کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ پیمرا کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیمرا سے کہا گیا ہے کہ وہ موبائل فوٹیج چلانے والے ٹی وی چینلز کو وارننگ جاری کرے اور چینلز کی فہرست اسپیکر آفس کو فراہم کی جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندگان کے پریس گیلری کارڈ منسوخ کرنے اور سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔