قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ *اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفد کے ہمراہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات* ملاقات میں پارلیمانی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیالایرانی صدر کا وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہِ خوش آئند ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق پارلیمنٹ اور عوام کی طرف سے ایرانی صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اسپیکر ایرانی صدر کے دورے سے خطے اور دونوں ممالک کے تعلقات پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایران پاکستان سے اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ صدر ابراہیم رئیسی دونوں ہمسایہ ممالک میں تاریخی برادرانہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔ ایرانی صدر دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ایرانی صدرپارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتیں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ اسپیکر پاک-ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دونوں ممالک کے پارلیمان میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ سردار ایاز صادق خطے میں امن اور ترقی کے لیے باہمی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنا ہو گا۔ اسپیکرتجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی پاک ایران سرحد کے دونوں طرف تجارتی مراکز کا قیام خوش آئند ہے۔ اسپیکر پاک-ایران سرحد پر تجارتی مراکز کے قیام سے سرحد کی دونوں جانب بسنے والے شہریوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔ اسپیکر عوامی اور پارلیمانی سطح پر روابط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسپیکر قومی پاکستان کے دورے سے دلی خوشی ہوئی۔ ایرانی صدرپاکستان کی طرف سے ایرانی وفد کے پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہوں، ایرانی صدرپاکستانی وفد حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل تھا۔ہمارے تعلقات صرف سفارتی حد تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک اخوت، محبت اور ہمسائیگی کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ایرانی صدر ایرانی وفد میں ایرانی کابینہ کے اراکین بھی ملاقات میں صدر کے ہمراہ موجود تھے۔