قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔ ازدی صحافت پر حملہ ترمیمی بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے ایوان میں پیش کیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا جب کہ بعض سینیٹرز نے بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔ اسی دوران پریس گیلری میں موجود صحافیوں نے بطور احتجاج واک آؤٹ کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس قانون کا تعلق اخبار، ٹی وی یا صحافیوں سے نہیں ہے۔ اس سے سوشل میڈیا کو ڈیل کیا جائے گا۔ ۔










