تازہ تر ین

قیامت: گوجرانوالہ میں 2 بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلادیا

قیامت: گوجرانوالہ میں 2 بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلادیا

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 2 بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کرآگ لگادی۔پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول علی اکبر نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اس کے 10 بچے ہیں، مقتول کی پہلی بیوی وفات پاچکی ہے جب کہ مقتول 2 بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول کی دونوں بیٹیوں کی عمریں 16 اور 12 سال ہیں، مقدمے میں مقتول کی 2 بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔گرفتار دونوں بہنوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ والد سورہا تھا جس دوران انہوں نے والد کو رسیوں سے باندھا اور موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کرآگ لگادی۔: موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوگا,چھٹیوں میں اضافہ کے حوالے کوئی تجویز زیر غور نہیں:سیکٹری سکول ایجوکیشن*

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved