تازہ تر ین

مارگلہ ھلز پر تمام سرگرمیاں روک دی گئی تمام بلڈنگز گرانے کا حکم سپریم کورٹ ۔ ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال جاری۔ مھنگای ھاے مھنگای عوام پانی سے روٹی کھانے پر مجبور۔بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مھنگی وصولیاں اکتوبر نومبر میں۔ اسلام آباد سیل سکول کالجز بند۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ مارگلہ ہلز میں موجود مونال، گلوریا جینز تمام ریسٹورنٹس گرا دیے جائیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے 11 جون کو نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کی تمام لیزیں کالعدم قرار دیتے ہوئے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم دیا تھا۔مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ آج جاری ہوا۔ تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا۔سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کے مالک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاسپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ 11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا قبضہ لے۔ نیشنل پارک میں موجود لامونتانا اور گلوریہ جینز کا بھی قبضہ لیا جائے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے، ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کئے جائیں، وائلڈ لائف کو نقصان پہنچائے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا ہے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لے۔ ماہرین سے رائے لی جائے کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved