*مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عمرہ کرنے والوں کو سر منڈوانے کے لیے موبائل باربر وینز مہیا کر دی۔* *موبائل باربر وینز سعی مکمل ہونے کی جگہ کے قریب مروہ کے باہر کھڑی کی گئی ہیں* مکہ المکرمہ(آن لائن) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کرنے والوں کو موبائل وینز پر سر منڈوانے کی سہولت مہیا کر دی ہے۔ یہ سہولت آزمائشی طور پر پہلی مرتبہ شروع کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لئے پانچ باربر موبائل وینز صفا اور مروہ کے درمیان سعی مکمل ہونے کی جگہ کے قریب مروہ کے باہر کھڑی کی گئی ہیں۔سر منڈوانے والوں ہجوم کا رش زیادہ ہونے انہیں دوسری جگہ پر بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ایک باربر موبائل وین میں سر منڈوانے والے چار افراد کے لئے کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ یہ سروس ایک تربیت یافتہ اور تجربہ کار ٹیم کی نگرانی میں مہیا کی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ سر مونڈنے اور بال کاٹنے کے لئے استعمال ہونے والے آلات، ریزر، بلیڈ اور قینچی وغیرہ مکمل طور پر جراثیم سے پاک ہوں۔










