تازہ تر ین

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.55 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جاری مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9.10 فیصد کا اضافہ اور درآمدات میں 3.83 فیصد کی کمی ہوئی

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.55 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جاری مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9.10 فیصد کا اضافہ اور درآمدات میں 3.83 فیصد کی کمی ہوئی۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک کی مدت میں ملک کاتجارتی خسارہ 19.63 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.55 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کاتجارتی خسارہ 23.53 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کا حجم 2.51 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے مقابلہ میں 9.83 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 197 فیصد زیادہ ہے، مارچ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کا حجم 2.28 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 846 ملین ڈالر تھا۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 25.27 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.10 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کی برآمدات کاحجم 23.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اپریل میں برآمدات سے ملک کو 2.35 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مارچ میں 2.56 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 2.13 ارب ڈالر تھا۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی درآمدات پر 44.91 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.83 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر 46.70 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا،اپریل میں ملکی درآمدات کا حجم 4.86 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 4.85 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 2.98 ارب ڈالر تھا۔اپریل میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 63 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved