تازہ تر ین

منوج کمار چل بسے۔ایبٹ آباد (خیبرپختونخوا، پاکستان) 1937 میں پیدا ہوئے تھے۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

👈منوج کمار چل بسے۔ایبٹ آباد (خیبرپختونخوا، پاکستان) میں 24, جولائی 1937 کو جنم لینے والے منوج کمار کا اصل نام ہری کرشنا گوسوامی تھا۔پاکستان میں جب وی سی آر کلچر عام ہوا تو منوج کمار کی فلمیں بہت شوق سے دیکھی جاتی تھیں۔تقسیم کے بعد ان کا خاندان ہندوستان ہجرت کر گیا لیکن انہیں ایبٹ آباد کا ٹانچی چوک کبھی نہیں بھولا۔منوج کمار نے فلمی دنیا کو کلاسیکی فلمیں دیں جیسے اپکار (1967)، پورب اور پچھم (1970)، اور کرانتی (1981)۔ ان کی کچھ دوسری مشہور فلمیں پتھر کے صنم، شور، سنیاسی اور روٹی، کپڑا اور مکان ہیں۔ ان کی فلموں کا بنیادی موضوع حب الوطنی رہا اس وجہ سے انہیں بھارت کمار بھی کہا جاتا ہے۔ منوج کمار کو اپنی فلموں کے لیے 7 فلم فیئر ایوارڈ ملے۔ سال 1968 میں، ‘اپکار’ نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین کہانی اور بہترین مکالمے کے لیے چار فلم فیئر ایوارڈز جیتے۔ انہیں 1992 میں پدم شری سے نوازا گیا۔ 2016 میں انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔منوج کمار جگر کی خرابی کے باعث کچھ عرصہ سے بیمار چلے آ رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں صحت کے کئی اور مسائل کا بھی سامنا تھا۔ 21, فروری سے ہسپتال میں داخل اداکار کو دل کا شدید دورہ (آکیوٹ مایوکارڈیل انفارکشن) پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ یوں 4 اپریل 2025 کو انہوں نے صبح 4:03 بجے کاکیلا بین دھیروبھائی آمبانی اسپتال ممبئی میں آخری سانس لی۔ان کی عمر 87 برس تھی۔اردو کلب 💚🇵🇰

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved