تازہ تر ین

نیب کا ریمانڈ 14 روز سے بڑھا کر 40 دن کرپٹ نیب آفیسر کی سزا 5 سال سے کم کر کے آدھی کر دی گئی

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھا کر 40 دن اور بدنیت نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی۔قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے نیب ایکٹ ترمیمی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے۔قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا، جس کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔یوسف رضا گیلانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا، جس کے مطابق نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کر دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں صدر کیلئے11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔فصیلات کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے،آج صبح 9سے 5 بجے تک کاغذات نامزدگی کا اجرا ءتھا ،11کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے ہیں،بشیر میمن ، انوار الحق صدیقی ، اسحاق ڈار ، راجہ محمد فاروق نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ، حافظ حفیظ الرحمان اور شاہ غلام قادر نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔ وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں 3 مقامات پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز پر لگی آگ بجھانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، کامیابی سے آگ بجھانے پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے جنگلی حیات کو بچانے میں کامیابی ہوئی۔یاد رہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر چار گھنٹے قبل آگ لگی تھی، تیز ہوا کے باعث ا?گ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ امریکہ نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر (تقریباً3ارب 61کروڑ روپے) مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نوادرات کی واپسی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برآمد ہونے والے نوادرات کی نمائش بھی کی گئی۔ان نوادرات میں گندھارا دور کے مجسمے اور دیگر اشیاءبھی شامل ہیں۔امریکہ کی طرف سے پاکستان کو چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کی یہ 5قسط تھی۔ تقریب میں پاکستان قونصل جنرل عامر اتوزئی نے حکومت پاکستان کی طرف سے یہ نوادرات وصول کیے۔اس موقع پر قونصل جنرل نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، نوادرات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بنائے گئے خصوصی یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ نوادرات برآمد کیے۔ نیویارک میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے ایکس اکاﺅنٹ پر اس تقریب کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جلد یہ نوادرات پاکستان کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے لہٰذا ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے، پاسپورٹ بھی واپس کر دیا ہے۔دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved