تازہ تر ین

وزارت خارجہ نے اعزازی سفیروں کا لنڈا بازار لگا دیا کھربوں روپے کی رشوت وصول نیلے پاسپورٹ جاری۔48 نوسر باز کونسے۔تفصیلات بادبان نیوز پر

پاکستان کی وفاقی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے سفارت خانوں میں ملک کی 48 نامور کاروباری شخصیات کو اعزازی سفیروں کے طور تعینات کیا ہے۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ان تمام شخصیات کا تعلق تجارتی شعبے سے ہے۔رواں برس مارچ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ’بڑے ٹیکس دہندگان اور ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اعزازی سفیر کا درجہ دیا جائے گا۔‘دفتر خارجہ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق: ’یہ تمام شخصیات سرمایہ کاری کے سفیر ہوں گے اور ان کو ابتدائی طور پر نیلے پاسپورٹ دو سال کے عرصے لیے جاری ہوں گے۔‘ تعینات ہونے والے 48 سفیروں میں سینیٹر طلحہ محمود کے صاحب زادے اور اے سی ایم گروپ کے چیف ایگزیکیٹو مصطفی بن طلحہ کے علاوہ مسلم کمرشل بینک اور نشاط گروپ کے سربراہ میاں منشا کے صاحب زادے عمر منشا، ہما ارشد، حرا بٹ، صائمہ سلطانہ، علی ظفر نقوی، سید اسد حسین زیدی، آصف پیر اور دیگر شامل ہیں۔معلومات کے مطابق اعزازی سفرا کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن 28 جون کو جاری ہونے کے فوراً بعد انہیں نیلے پاسپورٹ جاری کر دیے گئے، جن کی مدد سے اعزازی سفیر بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔اعزازی سفیروں کو بیرون پاکستانی سفارت خانوں میں تعینات سفیروں کے برابر پروٹوکول ملے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر مختلف پاکستانی سفارت خانوں کو اس ضمن میں مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس ضمن میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے پہلے اجلاس میں بتایا تھا کہ ’اب صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے برآمدات بڑھانے کا راستہ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved