تازہ تر ین

وزارت خارجہ کے گریڈ 21 کے افیسر کو امریکہ سی ڈی پوٹ کر دیا گیا۔۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پاکستان میں ریکارڈ اضافہ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی بنیادی وجہ اوپیک کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں مزید 54 سینٹ کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 66.68 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 64 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل 69.91 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو توانائی کی عالمی طلب و رسد پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا، سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ‎ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کےکے احسن وگن چھٹیوں پر لاس ‎اینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مطابق امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔‎وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی۔

اھم ترین خبروں کے لئے بادبان نیوز 🚨 (1) اس ایوان اور حکومت کی یک طرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں، صدر مملکت🚨 (2) حکومت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب🚨 (3) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج، شور شرابہ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا🚨 (4) آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب🚨 (5) حکومت کو آئی ایم ایف قسط کے حصول کے لیے نئے ٹیکس اہداف اور شرائط کا سامنا🚨 (6) آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل، 605 ارب کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنیکی تفصیل فراہم🚨 (7) اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ🚨 (8) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ریفائنری کوٹہ ختم، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان🚨 (9) چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی عدم شمولیت، آئی سی سی پر سوالات اٹھ گئے🚨 (10) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نمائندگی کیوں نہ دی گئی؟ پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ🚨 (11) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی پر پی سی بی کا احتجاج🚨 (12) چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں🚨 (13) ملکی چینی ایکسپورٹ کرنے کے بعد حکومت کا بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ🚨 (14) رمضان کے پہلے عشرے میں چینی 15 روپے فی کلو مہنگی، قیمت 170 روپے کلو تک پہنچ گئی🚨 (15) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد🚨 (16) شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم🚨 (17) یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم🚨 (18) خیبرپختونخوا: مردان میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون بچے اور سسر سمیت قتل🚨 (19) انجکشن کا ری ایکشن: میو ہسپتال لاہور میں 2 مریض جاں بحق، 16 متاثر، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس🚨 (20) انجکشن پاؤڈر تھا اسکو محلول بنانے میں غلطی ہوئی: وزیر صحت پنجاب🚨 (21) مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد سے بھی تحقیقات کی ہدایت🚨 (22) مصطفیٰ قتل کیس: پراسیکیوٹر کی ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فارنزک کیلئے بھیجنے کی ہدایت🚨 (23) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانے پر حکومت سے جواب مانگ لیا🚨 (24) منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد منگل کو طلب🚨 (25) اپوزیشن نے بدتمیزی، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی، اب خود نشانہ بن رہے ہیں: مریم نواز🚨 (26) صدر کا خطاب آئین کی ضرورت، اُن کے دیئے ایجنڈے پر عمل کرینگے: خواجہ آصف🚨 (27) بلاول بھٹو نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا🚨 (28) یارکشائر کے شمالی سمندر میں آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں تصادم، 32 افراد ہلاک🚨 (29) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا🚨 (30) پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا🚨 (31) پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا🚨 (32) 38 رکنی سکھ یاتری وفد کی حضرت بابا فرید ؒ کے دربار پر حاضری🚨 (33) وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا🚨 (34) گوجرہ میں دو بچے نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے🚨 (35) وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان🚨 (36) حنیف عباسی نے وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا عہدہ سنبھال لیا🚨 (37) سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ🚨 (38) وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی🚨 (39) سستے اور جلد انصاف کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، نواز شریف🚨 (40) پاکستان تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی🚨 (41) پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کیلئے معاہدے کا فیصلہ🚨 (42) کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا🚨 (43) 54 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع🚨 (44) کوہاٹ: تاندہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید🚨 (45) پاکستان کا امریکا میں داخلے پر پابندی کی وضاحت کیلئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ🚨 (46) اسلام آباد ہائیکورٹ: داڑھی چھوٹی ہونے پر امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری🚨 (47) عدالت کی سیکرٹری تعلیم کو 6 ماہ میں مدارس ریگولیشن کیلئے قانون سازی کی تجویز بھیجنے اور ضوابط بنانے کی ہدایت🚨 (48) حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شاہین اور دیگر کی مبارکباد🚨 (49) ’جمال بے قصور ہے‘، ایف 9 پارک تشدد واقعے میں خواتین اور ملزم کے درمیان صلح ہوگئی🚨 (50) کراچی: نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی🚨 (51) مسئلہ یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ جج آئینی بینچ🚨 (52) اسلام آباد ائیرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد🚨 (53) دادو: ڈاکوؤں کی ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں میں لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق🚨 (54) طورخم گزرگاہ پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاک افغان جرگہ، 11 مارچ تک سیز فائر پر اتفاق🚨 (55) سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیے🚨 (56) سرگودھا: اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا🚨 (57) پنجگور میں فائرنگ، حجام کی دکان چلانے والے 3 افراد جاں بحق🚨 (58) اسلام آباد میں خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی🚨 (59) نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل🚨 (60) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر مبینہ چھاپہ🚨 (61) 8 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زر کا حجم 24 ارب ڈالر رہا🚨 (62) خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا، چیف جسٹس آف پاکستان🚨 (63) سندھ ہائیکورٹ؛ یونیورسٹی میں ہولی منانے پر طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار🚨 (64) کراچی: پولیس وردی میں اغواء و گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا🚨

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved