وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو مبارک ثانی مقدمے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ کا بتایا گیا کہ مقدمے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث ہوئی ہے، جس کے بعد معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے حوالے کیا گیا۔وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی نے مقدمے سے متعلق سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے درخواست دائر کرنے کا کہا، جس پرحکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اضافی درخواست دائر کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل 22 اگست 2024 کو سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست کی سماعت میں پیش ہوں گے۔