تازہ تر ین

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور ان کی معاونت کرنے والوں کا سدِباب کر کے چھوڑیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور ان کی معاونت کرنے والوں کا سدِباب کر کے چھوڑیں گے۔

ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ تیاری کے دوران واضح ہدایات دی تھیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا، اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کم کرنا اور ٹیکس دینے والوں کی تعداد بڑھانا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا، ٹیکس دینے کےاہل افراد ٹیکس نیٹ میں لانے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن اور محصولات بڑھانے پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ملکی معیشت کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائز یشن اور آٹومیشن سے محصولات بڑھیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved