امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید متنازع تعیناتیاں۔۔۔ہاؤس اسپیکر کے لئے مائیک جانسن، رکن کانگرس میٹ گیٹز بطور اٹارنی جنرل اور تلسی گبارڈ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزد کردیا۔ انتہائی کم تجربہ رکھنے والے اپنے ذاتی وفاداروں کو اہم عہدے سونپنے کے فیصلے کو ملک بھر میں تشویش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی اداروں کو نئے انداز میں ڈھالنے پر سنجیدہ ہیں۔