تازہ تر ین

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ایک سے زائد بار کہا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں چاہتے، نئے آرمی چیف کی تقرری میں وہ پسند مسلط کرنا یا میرٹ سے ہٹنا چاہتے تو ان کے پاس آپشن تھے۔ملک احمد خان نے کہا کہ مناسب ہوتا خواجہ آصف انٹرویو میں ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پہلے انہیں لگا کہ خواجہ آصف نے انہیں ریکروٹ کہا تو ناگوار گزرا، ان کے جنرل باجوہ سے دوستانہ تعلقات تھے اور ہیں ، سیاسی لین دین نہیں تھا۔ملک محمد احمد خان کے ردِ عمل پر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک احمد خان اُن کے چھوٹے بھائی ہیں ، ان کے مشورے سے بات کریں گے ، کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved