تازہ تر ین

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون طاہرہ صداقت کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون طاہرہ صداقت کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون کی کمپنی شہریوں کو سرمایہ کاری پر 18 ماہ میں رقم دگنی ہونے کا لالچ دیتی تھی۔حکام کے مطابق طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018-2021 کے دوران جعلی کمپنیاں بنائیں۔ کمپنی کا عملہ لوگوں کو جعلی سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتا تھا۔ملزمان نے بکری فارمنگ کی جعلی کمپنیاں قائم کیں اور بڑی رقم بٹوری۔ ٹھٹھہ ، سمبڑیال اور وہاڑی بورے والا میں جعلی بکری فارم بنائے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد متاثرین سے 623 ملین روپے بٹورے گئے، منافع سرمایہ کاروں کو روزانہ اور معاہدے کی پختگی پر دیا جانا تھا، کمپنی کے کھاتوں میں وصول ہونے والی رقم ملزمان میں تقسیم کردی گئی۔متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں کمپنیاں قائم کرکے منی لانڈرنگ کی گئی۔لوٹی گئی رقم پاکستان سے باہر حوالہ/ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے ملزمہ طاہرہ کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved