تازہ تر ین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے باہر سے راکٹ برآمد ہوا ہے۔گزشتہ رات تھانہ کے اطراف زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے باہر سے راکٹ برآمد ہوا ہے۔گزشتہ رات تھانہ کے اطراف زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی، اس کے بعد آئی نائن پولیس نے سرچ آپریشن کیا تھا لیکن وہ کوئی مشتبہ چیز برآمد کرنے میں ناکام رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق صبح علاقہ مکینوں نے آکر پولیس کو بتایا کہ تھانے کے باہر راکٹ موجود ہے۔بعد ازاں پولیس نے راکٹ قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی اور معاملے کی مخلتف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved