تازہ تر ین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ کھنہ اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا ، تفتیشی افسران اپنے کمروں سے غائب پائے گئے اور ڈیوٹی افسر کسی بات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جبکہ فرنٹ ڈیسک سگریٹ کے دھواں سے بھرا ہوا پایا گیا ۔

۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ کھنہ اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا ، تفتیشی افسران اپنے کمروں سے غائب پائے گئے اور ڈیوٹی افسر کسی بات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جبکہ فرنٹ ڈیسک سگریٹ کے دھواں سے بھرا ہوا پایا گیا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بغیر اطلاع تھانہ کھنہ پہنچ گئے جہاں پر اپنی ڈیوٹی کی جگہوں کی بجائے تفتیشی افسران کمروں میں جبکہ ایک کمرے میں دو نشئی سوئے ہوئے پائے گئے ۔ وزیر داخلہ نے تھانے کے اندر 1500 موٹرسائیکلیں اور کئی گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ پوچھی تو ڈیوٹی افسر اس کا بھی جواب نہ دے سکا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانے کی حالت زار دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ نے فرنٹ ڈیسک، محررروم اور حوالات کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے کیسوں کے بارے دریافت کیا اور غلط جگہ ریڑھی لگانے والے 4 افراد کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے چھوڑنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے تاکید کی کہ تھانے میں اس قدر زیادہ موٹرسائیکلز کھڑی کرنے کا کوئی جواز نہیں،

موٹرسائیکلز جن شہریوں کی ہیں، ان کے حوالے کی جائیں۔ وزیرداخلہ نے سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کا حکم دیا اور تنبیہہ کی کہ سائلین کو بلاوجہ انتظار کرانا کسی صورت برداشت نہیں ہوگا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved