
روزے کی حالت میں روزے داروں پر تشدد کرنا ناقابل معافی ہے ایاز خان پٹھانڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کو پابند سلاسل کرنے اور اعلیٰ انصاف کا مطالبہ(رپورٹ سردار زمان خان زمری بیوروچیف سے )تفصیل کے مطابق ژغ دہ انقلاب کے سینیئر رہنما ایاز خان پٹھان نے پٹھان اور چوہدری برادری کے نوجوان پر گزشتہ رات ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے

ایاز خان پٹھان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والے اور روزہ داروں پر روزے کی حالت میں تشدد کرنے والے انسان کے روپ میں بھیڑیے ہیں جو کہ رعایت اور معافی کے قابل نہیں ہیں ایاز خان پٹھان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے نہ سوروں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ائندہ سے کوئی درندہ صفت شخص اس طرح کی حرکت نہ کرے اس طرح کے ظالموں کو کڑی سے کڑی سزا دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لہذا ہماری ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان ڈی سی کوٹ دو سید منور عباس بخاری ڈی ایس پی سرکل تھانہ سنانواں ملک اکبر صاحب اور ایس ایچ او تھا عصمت عباس چوکی انچارج سلطان کالونی شاید فرید صاحب سے اعلی انصاف کا مطالبہ اور ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے

*افسوس ناک**راولپنڈی پولیس کی حراست میں 13 سالہ سلیمان بدترین تشدد سے جاں بحق گردھے اور آنکھیں بھی نکال لیے گئے**لواحقین کے مطابق ایک ہفتہ پہلے پولیس نے گرفتار کیا تھا آج پولیس نے بتایا کہ آپکے بچے کی ڈیڈ باڈی ہسپتال میں ہے لے جائیں لواحقین کے مطابق پولیس نے تشد د کر کے ہمارے بچے کو ما را ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے*

*(1) بنوں چھاؤنی میں بم دھماکے اور فائرنگ، دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان مقابلہ خوراج ہلاک، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ(2) بھارت آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا(3) ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا، فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا(4) حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان کا ایک بار پھر اعلان(5) ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے، بانی پی ٹی آئی کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر اظہار ناپسندیدگی(6) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا، بیرسٹر سیف(7) عمران خان کو سحری نہ دینے اور عبادات سے روکنے میں کوئی صداقت نہیں، سلمان اکرم راجہ(8) ’دوپہر 12 بجے اٹھنے والا روزہ کیسے رکھ سکتا ہے‘؟، عمران خان کو سحر و افطار نہ دینے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل(9) عمران اور بشریٰ بی بی کی ہر ہفتے ملاقات کراتے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ کا ہائیکورٹ میں بیان(10) دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہ ملا، تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ(11) فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی(12) ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں: وزیراعظم(13) اسحاق ڈار کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودیہ جائیں گے(14) آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کیلئے پالیسی مذاکرات، معاشی صورتحال پر بریفنگ(15) سزا تو ہونی چاہیے، سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل(16) ماہ مقدس میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر گورنر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط(17) صوبے میں بدامنی افغانستان کے باعث ہے، سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، علی امین گنڈا پور

(18) مخصوص نشستیں ہمارا حق، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگیا: بیرسٹر گوہر(19) انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات کون چلا رہا ہے؟ الیکشن کمیشن(20) سندھ حکومت کے تعاون سے ہلال احمر نے رمضان پیکیج کرم روانہ کردیا(21) کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار(22) سپریم کورٹ: توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سابق ایڈیشنل رجسٹرار دوبارہ تعینات(23) لاہور؛ والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلئے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار(24) دورہ نیوزی لینڈ: بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی، شاہین اور حارث ون ڈے سے ڈراپ، دونوں اسکواڈ کا اعلان ہوگیا(25) دورہ نیوزی لینڈ: سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم اور محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر(26) بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید(27) پی سی بی کا کل سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان(28) چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا(29) آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ملکر کام کیا، میں، آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے، وزیراعظم(30) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

(31) عمران خان نے فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا(32) پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا: بیرسٹر گوہر(33) اسلام آباد اور پنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ اور سانس کے مریض شدید متاثر ہوسکتے ہیں(34) پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند، متنازع حدود میں تعمیرات پر بارڈر پر صورتحال کشیدہ(35) کراچی: قائد آباد میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی(36) وزیراعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت(37) آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے کمیٹی بھی قائم(38) کراچی، ایس ایس جی سی کا سحری میں گیس فراہمی کا دعویٰ غلط نکلا(39) وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی کمی برقرار(40) راولپنڈی: اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار(41) مخالفین ملک کو دیوالیہ دیکھنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا ہضم نہیں ہورہا، اسحاق ڈار(42) ’’عمران خان ڈکٹیٹر ہے‘‘

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی نظریاتی میں شمولیت کی دعوت(43) وزیراعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت(44) 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات؛ 22 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت مسترد(45) انٹرا پارٹی انتخابات؛ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات چلانے پر الیکشن کمیشن میں سوالات(46) ملٹری کورٹس کیس؛ ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق پڑتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل(47) ٹرائل میں زمین آسمان کا فرق ہے، ایک ٹرائل آزاد ہے اور دوسرا ملٹری میں ہے، وکیل فیصل صدیقی(48) پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کا قتل: وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی(49) ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ رؤف حسن کیخلاف چالان مقدمہ آج بھی پیش نہ ہوسکا(50) مہنگائی ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم(51) آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح کے مذاکرات کا پہلا سیشن مکمل(52) فیصل واوڈا نے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کے نقصان سے بچا لیا(53) مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل(54) ملزم ارمغان نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا، نشے میں لگ رہا تھا، ایف آئی اے تفتیشی ٹیم(55) سندھ پولیس کی عدم دلچسپی، ارمغان کے گھر سے ملے اسلحے کا تاحال فرانزک نہیں ہوسکا(56) مصطفیٰ قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک توسیع(57) کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی(58) ایف آئی اے نے دہشت گردی، فراڈ کے 6 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا(59) کام کی جگہوں پر خواتین کیلئے انسداد ہراسانی مراکز بنائے جائیں، چیئرپرسن صنفی مساوات کمیٹی(60) پی اے سی کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار

امریکہ نے یوکرائن کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا ھے- اسی دوران چین نے امریکہ سے تجارتی جنگ میں قائم رہنے کا اپنےعزم کا اظہار کیا ھے -دو دن قبل امریکہ نے افغانستان میں باگرام بیس کو دوبارہ لینے کا عندیہ دیا تھا- دنیا کی سب سے بڑی چپ بنانے والی کمپنی ٹی ایس ایم سی نے امریکہ میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ھے- چین نے امریکہ برآمدات پر 10 فیصد ٹیکس کا اعلان کیا۔ ان اقدام سےامریکی کسان متاثر ھونگے ، جو ٹرمپ کی حمایت کا اہم حصہ ہیں- ٹیکس مرغی، گائے کا گوشت، اور سویا بینز جیسی پیداواروں پر لگایا گیا ھے اور ٹیکس 10 مارچ سے لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیرف امریکی کھادی بازار پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، جو مذاکرات کے پیش پیش ٹرمپ انتظام کو دبا سکتے ہیں۔جبکہ مظاهرتی رویہ نکالنے کے باوجود، چین نے لچکداری کا مظاہرہ کیا ھے تاکہ کچھ سلجھاؤ نظر آئے- چینی معیشت میں گرتی ہوئی گھروں کی قیمتیں اور بے روزگاری بڑا مسئلہ ہے۔ امریکہ نے یوکرائن کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا ھے- اسرائیل ، شام میں حکمرانی کا خواہاں ہے تاکہ ترکی کی طرف سے خطرات سے نمٹا جا سکے- یورپی ممالک، امریکہ کی یوکرائن کی حمایت سے دستبرداری پر پریشان ہیں –











