
“غربت: ایک تلخ حقیقت اور پوری انسانیت کا المیہ”لوگ آپ کے حالات سے ہاتھ ملاتے ہیں، آپ سے نہیں۔ یہ زندگی کی ایک تلخ حقیقت ہے۔زندگی میں ہر دکھ اور تکلیف برداشت کی جاسکتی ہے،

مگر غربت ایسا بوجھ ہے جو انسان کی خودداری، عزتِ نفس، اور خوابوں کو بے دردی سے روند دیتا ہے۔ جب وسائل نہ ہوں تو دنیا کا رویہ بدل جاتا ہے۔

آپ کی بات کا وزن کم ہو جاتا ہے، اور لوگ آپ کو ایسے دیکھتے ہیں جیسے آپ میں کوئی بڑی کمی ہو۔

بے روزگاری جوانی میں ذلت و رسوائی کا دوسرا نام بن جاتی ہے، اور کبھی تو یہ لگتا ہے کہ فقر و افلاس موت سے بھی بدتر ہے۔غربت صرف جیب کو خالی نہیں کرتی بلکہ دل و دماغ پر گہرے زخم چھوڑ جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا “عیب” بن جاتی ہے

جو انسان کی تمام خوبیاں چھپا دیتی ہے۔ لوگ وسائل کے بغیر آپ کی محنت اور خلوص کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے، اور یہ دنیا کی بے رحمی کو ظاہر کرتا ہے۔کیا واقعی انسان کی قدر صرف اس کی دولت سے کی جاتی ہے؟ کیا عزت اور خودداری صرف پیسے کی محتاج ہے؟ یا یہ ہم ہیں جنہوں نے اپنی اقدار کو دولت کے پیمانے پر تولنا شروع کردیا ہے؟ یہ ایسے سوالات ہیں جو دل کو جھنجھوڑ دیتے ہیں اور ہمیں مجبور کرتے ہیں کہ اس دنیا کی حقیقت پر غور کریں۔

*الرٹ بلوچستان:**کوئٹہ، جان محمد روڈ پر دھماکہ* کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر گیلانی روڈ کراس کے مقام پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہدھماکہ ایف سی کی گاڑی پے ہوا ہےبم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس ذرائعصوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے جان محمد روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے دھماکے میں 1 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس*Injured in blast*Imran FC subedarM. Ashfaq s/o zareef khanM. HashamWaqasMohibullahSala udinSher AliAlim DeenAamir










