تازہ تر ین

پاکستانی زائرین کی سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانیؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مزار پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے روایتی چادر چڑھائی

پاکستان ہائی کمیشن، نئی دہلی

2 ستمبر 2024

پاکستانی زائرین کی سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانیؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مزار پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے روایتی چادر چڑھائی

حضرت مجدد الف ثانیؒ کے 411 ویں سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لئے بھارت آنے والے 75 پاکستانی زائرین کا گروپ بھی اس موقع پر موجود تھا

درگاہ آمد پر سجادہ نشین خلیفہ سید محمد صادق رضا اور دیگر نے ناظم الامور اور پاکستانی زائرین کا استقبال کیا

شرکاءنے درگاہ پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں

ناظم الامور نے عظیم اسلامی سکالر مجدد الف ثانیؒ کو خراج عقیدت پیش کیا

حضرت مجدد الف ثانیؒ نے بر صغیر میں اسلام کے احیاءمیں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ، ناظم الامور

حضرت مجدد الف ثانیؒ کی تعلیمات اور نظریات نے معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کئے، انکی تعلیمات ہمارے لیے روحانی رہنمائی کا باعث ہیں، ناظم الامور

ناظم الامور نے سالانہ عرس کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لئے بہترین انتظامات پر سجادہ نشین اور مقامی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا

اس موقع پر زائرین اور ان کے نمائندوں نے بھی دورے میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا

پاکستانی زائرین مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974ءکے انڈیا۔ پاکستان پروٹوکول کے تحت دورہ کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved