تازہ تر ین

پاکستان کی کارکردگی بھتر ھے اور بابر اعظم کو 2025 تک کپتان مقرر کیا گیا محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو چیمپئن ٹرافی 2025 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے.نائب کپتان بنانے کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کو دے دی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پاکستانی ٹیم سے وہی خواہش ہے جو فینز کی ہے. اگر فائٹ کرکے ہاریں گے تو ذمے داری لوں گا. اگر فلیٹ ہار گئے تو پھر دیکھیں گے۔ اس وقت کئی نئے کھلاڑی آئے اور کئی ریٹائرمنٹ سے واپس آئے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواہش نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کی تھی. امید ہے آگے پرفارمنس بہتر ہوگی۔ تجربات نہیں ہیں، یہ ہم نے فیصلے کیے ہیں. سلیکشن کمیٹی میں سب کے پاس اختیار ہے. تبدیلیوں سے کیا فرق پڑتا ہے اس کا وقت بتائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مسئلے ہر جگہ ہوتے ہیں، اب ٹیم اکٹھا اور مستحکم ہو چکی ہے. اپنی غلطیوں کو مان کر چلنا ہی مقصد ہوتا ہے۔ چاہتے ہیں کوچز کی طرح کپتان بابر اعظم بھی لمبے عرصے کے لیے ٹیم کی قیادت کریں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چیمپئن ٹرافی کا ابتدائی شیڈول بھیج دیا ہے۔ چیمپئن ٹرافی کیلئے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی ہونی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں بہترین ایونٹ کا انعقاد ہو۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری سے متعلق انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کے کیس میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آئندہ ہفتے میں احسان اللہ انجری کیس کی رپورٹ آجائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved