تازہ تر ین

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ذوالفقار ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ پر تھی کہ ایرانی ماہی گیر کشتی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ذوالفقار ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ پر تھی کہ ایرانی ماہی گیر کشتی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی کشتی اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر تھی، ایرانی کشتی نے ایک رکن کے شدید زخمی ہونے اور انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے ایرانی ماہی گیروں کو طبی امداد دی اور عملے نے تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے انجن کی مرمت بھی کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ بحری جہازوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔ امدادی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کےلیے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved