تازہ تر ین

پینشنرز اور تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر یکم جولائی 2024 سے ریلیف ملے گا۔ وفاقی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق سول اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین پر ہوگا جبکہ یکم جولائی 2024 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بھی ریلیف ملے گا۔پنشن میں 15 فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کی نیٹ پنشن پر ہوگا۔ ایڈہاک ریلیف پنشن اور گریجویٹی کا تعین کرتے وقت شامل نہیں ہوگا۔ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس کے تعین میں بھی اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وفاقی ملازمین کی بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف الاؤنس نہیں ملے گا، بیرون ملک تعیناتی، ڈپوٹیشن سے واپسی پر ایڈہاک ریلیف الاونس لاگو ہو جائے گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسد قیصر میرے لیے قابل احترام ہیں، جب یہ اسپیکر تھے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی یہ ریکارڈ پر ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی، گندم درآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے دورِ حکومت میں پہلے گندم امپورٹ ہوئی اور پھر ایکسپورٹ ہوئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اربوں کھربوں روپے کہاں گئے کسی کو کوئی معلوم نہیں۔وزیرِ اعظم کے اسد قیصر سے متعلق ریمارکس پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میرے متعلق بات کی، آپ سے درخواست ہے کہ پرانا ریکارڈ نکال لیں، میاں صاحب بطور اپوزیشن لیڈر کئی کئی گھنٹے تقریر کرتے تھے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ کی تقریر سے پہلے اپوزیشن نے بات کی، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر 84 گھنٹے تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دورِ حکومت میں تو تقریریں لائیو چلتی تھیں، اب یہاں پر سینسرشپ ہے جو شرم کا مقام ہے، یہاں کیمرے نہیں چل رہے، اب اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپے مارے جاتے ہیںوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن بچت بازار میں آگ لگنے سے 700 دکانیں جل گئیں۔اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق آگ جوتوں اور گارمنٹس سیکشن میں لگی، بعد میں آگ نے برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔کافی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا، 31 فائر بریگیڈز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔آگ بجھانے میں پاکستان نیوی، ایئر فورس اور راولپنڈی انتظامیہ سے بھی معاونت لی گئی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لیوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن بچت بازار میں آگ لگنے سے 700 دکانیں جل گئیں۔اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق آگ نے برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔کافی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا، 31 فائر بریگیڈز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔آگ بجھانے میں پاکستان نیوی، ایئر فورس اور راولپنڈی انتظامیہ سے بھی معاونت لی گئی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔اتوار بازار میں آگ لگنے کے واقعے پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آ یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور سینئر کمانڈ واقعے کی جگہ موجود ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اتوار بازار کے پورے علاقے کو پولیس تعینات کر کے کارڈن آف کر دیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔سلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے عدالت کو 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ اس حوالے سے اگلے 2 ہفتوں میں 2 نوٹیفکیشنز جاری کر دیے جائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ مزید سماعت چھٹیوں کے بعد ہو گی، کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو سی ایم دائر کر دی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved