پی ٹی آئی کے جلسہ سے ایک روز قبل ہی پورا اسلام آباد کو کنٹینرز سے بندکردیا گیا ۔تمام راستے بند کردیئے گئے تھے ، اسلام آبادکنٹینرزکے شہر کا منظر پیش کررہا ہے۔تما م شاہراؤں کو بند کیا گیا جب کہ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردگیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہو گا۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل سنگجانی کیم قام پراسلام آباد کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہو گا، یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ پرامن جلسہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آپ کی آزادی کیلئے جیل میں ہیں، یہ جلسہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ہوگا،پی ٹی آئی کے تمام اتحادی جلسے میں موجود ہوں گے، پیر کے دن میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، انتظامیہ کا مشکورہوں جنہوں نے این اوسی دیا۔ شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پرامن شہریوں کو پرامن جلسے کی اجازت نہیں دینگے تو مایوسی ہوگی۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ آمد کے دوران انتظامیہ راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، آج ہماری ملک میں عدم برداشت اور دہشت گردی ہے، ریاست پاکستان کو عدم برداشت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن اور سب سے بڑی جماعت ہے، بانی چیئرمین ایک نظریہ ہے جس پر قوم کو امید ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ ہم اسلام آباد سے 25 کلومیٹر دور جلسہ کر رہے ہیں،