راولپنڈی(سٹاف رپورٹر بادبان ٹیوی)پی ٹی سی ایل ٹیلیفون ایکسچینج سیٹلائٹ ٹائون کا سسٹم بیٹھ گیا شہر کے ہزاروں ٹیلی فوں بند،صارفین کو پریشانی کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ہزاروں ٹیلی فون اچانک بند ہوگئےمعلوم کرنے پر پتا چلا کہ اچانک بجلی جانے کی وجہ سے پی ٹی سی ایل ٹیلیفون ایکسچینج سیٹلائٹ ٹائون کے سسٹم نے کام کرنا چھوڑدیا ہے جس کے باعث شہر کے ہزاروں ٹیلی فون بند ہو گئے ہیں۔ٹیلی فوں بند ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا فون بند ہونے کے باعث وہ شکایت درج کرانے سے بھی قاصر رہے صارفین نے بتایا کہ ایکسچینج میں آئے روز مسائل رہتے ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل حکام کو صارفین کی مشکلات سے کوئی غرض نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل بھی ایک مافیا بن چکا ہے جس کا کام صارفین سے بل وصول کرنا رہ گیا ہےسروسز نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے بعض صارفین نے اس موقع پر اوور بلنگ کی بھی شکایت کی۔