ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ کی شق6 (5) کی رو سے وزیراعظم آفس کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ ؛ وہ دو دو بار چیئرمین کا ٹینیور مکمل کر لینے والے کو مدت ملازمت میں تیسری بار توسیع دے سکے۔لیکن ن لیگ کے پرائیویٹ یونیورسٹی مافیا ڈان گروپ کے وفاقی کابینہ میں شامل نمایندوں نے وزیر اعظم سے تیسری بار توسیع کروا کر اپنے لیے ثواب مسلسل کا بندوست کر لیا تھا۔پر یہ تجاوز اب عدالت کے روبرو سماعت کے لیے موجود ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ کی متعلقہ دفعہ اس طرح سے ہے