اہم ، گزشتہ 11 برس میں چیف جسٹس بننے والوں کے نوٹیفکیشنز کتنے دن پہلے ہوتے رہے ان میں انوکھا لاڈلہ کون ٹھہرا ؟ جسٹس تصدق حسین جیلانی کا 2013 میں بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن 15 دن پہلے ہوا جسٹس ناصر الملک کا 4 دن پہلے ، جسٹس جواد ایس خواجہ کا 12 دن پہلے ، جسٹس انور ظہیر جمالی کا 11 دن پہلے ، جسٹس ثاقب نثار کا 23 دن پہلے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کا 14 دن پہلے ، جسٹس گلزار احمد کا 17 دن پہلے ، جسٹس عمر عطا بندیال کا 20 دن پہلے جبکہ ون اینڈ اونلی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا 84 دن پہلے نوٹیفکیشن ہوا تھا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن 11 دن پہلے ابھی تک نہیں ہوا ، اب لب لباب یہ ہوا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاؤہ پچھلے 11 سال میں تمام چیف جسٹس کے نوٹیفکیشنز ایک ماہ سے کم مدت قبل ہوتے رہے بلکہ جسٹس ناصر الملک کا 4 دن پہلے بھی ہوا تو شور نہیں مچا جس طرح آج مچا ہوا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تب روٹین تھی کم وقت رہ گیا یا زیادہ کی بحث ہی نہیں تھی اب جان بوجھ کر نوٹیفکیشن نہیں کیا جا رہا حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ترامیم کرکے کچھ نیا ہی کیا جائے اگر نیا نا ہو سکا تو پھر پرانے نظام کے مطابق تو لا محالہ جسٹس منصور علی شاہ کا ہی نوٹیفکیشن ہونا ہے










