کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا گیا نئی فیسیں 14 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گی 1000 سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2750 روپے کر دی گئی جبکہ 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 5500 روپے اور 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 3000 سے بڑھا کر 11000 روپے کردی گئی الیکٹرک گاڑیوں کو بھی نہ بخشا گیا 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500 روپے فیس مقرر جبکہ 50 سے 100 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 5500 روپے فیس لاگو ہوگی 200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 سے بڑھا کر 550 روپے کر دی گئی