تازہ تر ین

کوئٹہ ۔سریاب روڈ کا شمار کوئٹہ شہر میں داخل ھونے والے گیٹ وے میں ہوتا ہے مگر افسوس کہ 9 دنوں سے یہی سریاب روڈ برما ھوٹل کے مقام پر بند ھے مگر افسوس کہ کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی 9 دن گزرنے کے باوجود یہ مصروف ترین شاہراہ ٹریفک کے لیئے بند ھے

کوئٹہ ۔سریاب روڈ کا شمار کوئٹہ شہر میں داخل ھونے والے گیٹ وے میں ہوتا ہے مگر افسوس کہ 9 دنوں سے یہی سریاب روڈ برما ھوٹل کے مقام پر بند ھے مگر افسوس کہ کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی 9 دن گزرنے کے باوجود یہ مصروف ترین شاہراہ ٹریفک کے لیئے بند ھے جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت سریاب اور باہر سے آنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ھے مین روڈ بند ھونے کی وجہ سے ٹریفک برما ھوٹل کی آس پاس کی گلیوں میں داخل ھوجاتی ھے گلیاں تنگ ھونے کی وجہ سے سارا دن ان گلیوں میں ٹریفک پھنسی رہتی ھے اور کئی مقامات پر تو لوگ أپس میں گھتم گھتا بھی ھوتے نظر آتے ہیں اور کئی چھوٹے بڑے حادثات بھی رونما ھوچکے ہیں اہلیان علاقہ کا کہنا تھاکہ ہم لوگ عزاب میں مبتلا ہو چکے ہیں سارا دن ہماری گلیوں میں شورشرابا رہتا ہے اور ہمارے بچے گھروں سے بھی نہی نکل سکتے اس لیئے ہم لوگ حکومت اور انتطامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا ہمیں اس عزاب سے نجات دلائی جائے اگر دیکھا جائے تو اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا اور احتجاجی کیمپ قائم کرنا ہر شہری کا حق ہے مگر عام عوام کو مشکلات میں ڈالنا مناسب نہیں ہے حکومت کو چاہئیے کہ احتجاج کرنے والوں سے مزاکرات کیئے جائیں اور ان پردہ دار خواتین کو سنا جائے جوکہ کئی دنوں سے احتجاجی کیمپ میں موجود ہیں اور سریاب روڈ کو عام لوگوں کے لیئے فوری طور پر کھلوایا جائے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved