کور کمانڈر بلوچستان کور، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد حان نے کوئٹہ میں واقع سکھ گردوارہ کا دورہ کیاجہاں سکھ برادری نے انہیں سروبہ (چادر ) پیش کی اس موقع پر کور کمانڈر گردوارے میں گئے

کور کمانڈر بلوچستان کور، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد حان نے کوئٹہ میں واقع سکھ گردوارہ کا دورہ کیاجہاں سکھ برادری نے انہیں سروبہ (چادر ) پیش کی اس موقع پر کور کمانڈر گردوارے میں گئے اور انھوں نے ارداس (دعا) بھی کیتقریب کے دوران مختلف مذاہب کی شخصیات نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیاکور کمانڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیےتقریب کے دوران لنگر تقسیم کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی اور اس موقع پر اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کیآخر میں نوجوان نے گٹکا (روایتی جنگی فن) کا مظاہرہ بھی پیش کیا، جسے شرکاء نے بہت پسند کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved