ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے باعث دارالحکومت تہران میں سوگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور دیگر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

یلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے باعث دارالحکومت تہران میں سوگ کی تقریب منعقد کی گئی۔دارالحکومت کے ولی اثر چوک میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے پوسٹرز اٹھا ار کھے تھے نے صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کے لیے دعائیں کیں۔تقریب میں لوگوں نے ماتم کرنے کے علاوہ فاتحہ خوانی بھی کی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور دیگر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحومین کے جسد خاکی کو طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران پہنچایا گیا۔مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ میں کئی ممالک سے آنے والی شخصیات، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔ابراہیم رئیسی کی تدفین آج ( جمعرات کو) آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطے میں کی جائیگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved