تازہ تر ین

150 میڈیا ھاوسز کے 500 نمائیدے ایران کے الیکشن کی رپورٹنگ کرینگے رپورٹ سہیل رانا۔ تہران، ایران

ایران میں آج صبح آٹھ بجے انتخابی مہم کا وقت اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ مقررہ وقت تک صدارتی امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم جاری رکھی۔ ٹی وی پر مناظروں کے علاوہ انہوں نے عوام کو اپنے اپنے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا اور عوامی جلسوں سے بھی خطاب کیا۔ کل جمعے کے دن صبح آٹھ بجے ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوجائے گا جو دس گھنٹے تک جاری رہے گا البتہ وزیر داخلہ کی صوابدید کے مطابق اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ووٹنگ کے حوالے سے لوگوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ایران کی وزارت اسلامی ثقافت و ہدایت کے غیر ملکی ابلاغیاتی اداروں سے متعلق شعبے کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ دنیا کے 150 میڈیا ہاؤسز کے 500 سے زائد رپورٹراٹھائیس جون کے صدارتی الیکشن کی کوریج کے لئے ایران پہنچ رہے ہیں۔ارنا نے ایران کی اسلامی ثقافت و ہدایت کی وزارت کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ علی رضا شیروی نے بتایا ہے کہ دنیا کے 31 ملکوں کے 150 میڈیا ہاؤسز کے 500 سے زائد نمائندے ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن کی رپورٹنگ کریں گے۔وزارت اسلامی ثقافت و ہدایت کے بیرونی ابلاغیاتی اداروں کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا ہے کہ بہت سے ملکوں نے صدارتی الیکشن کی کوریج کے لئے اپنے رپورٹروں کے لئے درخواستیں بھیجی ہیں اور اب تک آسٹریا، اسپین، آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ، اٹلی، آذربائیجان، جرمنی، بحرین، پاکستان، ترکیہ، الجزائر، چین، ڈینمارک، روس، زمبابوے، جاپان، شام، سویڈن، عراق، عمان، فرانس، فلسطین، کرغیزستان، قطر، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، کولمبیا، کویت لبنان اور یمن کے رپورٹروں کی آمد یقینی ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن میں جمعہ اٹھائیس جون کو پولنگ ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved