18/19 اگست 2024 کی رات،باجوڑ ضلع میں پاکستان-افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے گروپ کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے محسوس کی۔ ہمارے فوجیوں نے مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نتیجتاً، پانچ خوارج جہنم واصل ہوئے، جبکہ چار خوارج زخمی ہو گئے۔تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، تین بہادر سپوتوں؛ نائیک عنایت خان (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع خیبر)، لانس نائیک عمر حیات (عمر: 35 سال، رہائشی ضلع مانسہرہ) اور سپاہی وقار خان (عمر: 25 سال، رہائشی ضلع پشاور) نے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہادت کو قبول کیا۔پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف کی سرحد پر مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے۔ عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ افغان سرزمین کا خوارج کے دہشت گردانہ اقدامات کے لیے استعمال روکنے کے اپنے فرض کو پورا کرے گی۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہماری عزم و ارادے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔