*سعودی ائیر لائن نے اب بتایا ہے کہ جہاز میں فنی خرابی کے باعث عمان میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی* تاہم تمام مسافر احرام باندھے ہوئے 9 گھنٹوں سے مسقط ائیرپورٹ پر ہیں۔ *انہیں کہا جا رہا ہے کل دوپہر آپ کو جدہ پہنچایا جائے گا۔*
*اسلام آباد سے جدہ جانے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز SV3723 تاحال جدہ نہ پہنچ سکی* سعودی ایئر لائن کی پرواز نے صبح ساڑھے دس بجے تین سو سے زائد مسافروں کولیکر جدہ روانہ ہوئی..9گھنٹے گزرنے کے باجود سعودی ایئر لائن کی پرواز جدہ لینڈ نہیں ہوئی ۔سعودی ایئر لائن کی پرواز کو ساڑھے تین بجے جدہ پہنچنا تھا ۔سعودی ایئر لائن کنٹری منیجر کا فلائٹ بارے معلومات دینے سے انکار۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔۔سول ایوی ایشن اور ایئر لائن انتظامیہ نے فلائٹ بارے اظہار لاعلمی کیا۔ ایئر لائین کے مسافروں کے لواحقین سخت بے چینی کا شکار