تازہ تر ین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں ضم نہیں ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں ضم نہیں ہوں گے،بلے کا نشان ملتے ہی اپنے تمام اراکین واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے، ہم تحریک انصاف کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتے ہیں، ہم پارلیمان میں نمائندگی بھی پی ٹی آئی ہی کی چاہیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدے میں لکھا تھا کہ واپس پی ٹی آئی جوائن کریں گے، ہمیں سرٹیفکیٹ کا انتظار ہے، سرٹیفکیٹ ملتے ہی ہم اپنی پارٹی دوبارہ جوائن کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا تحریک انصاف میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اپنی جماعت ہی میں رہیں گے، سنی اتحاد کونسل شاید مرجر نہ کرے، کیونکہ وہ وہ ایک مذہبی اور ہم ایک جمہوری جماعت ہیں، ہم اپنا پلیٹ فارم رکھیں گے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ میں القادر یونیورسٹی سے متعلق سماعت تھی۔پراسیکیوشن کا کیس زمین بوس ہوگیا ہے، توشہ خانہ کیس بھی سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف کیسز سیاسی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کی درخواست سے متعلق کہا کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم ہسپتال میں کروائے جائیں گے، ہم شوکت خانم اسپتال کی ٹیسٹ رپورٹ تسلیم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا سے سینیٹ الیکشن تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن روکا جائے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر ہوں گے۔شہریار آفریدی ہمارے بہت اچھے ورکر ہیں، ہمارے پاس ان کا بہت بڑا ریکارڈ ہے، انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ڈٹے رہے ہیں، وہ ہمارے لیڈر اور ہیرو ہیں، انہوں نے جو الفاظ کہیں ہیں تو ہم کوشش یہ کر رہے ہیں کہ پارٹی کے درمیان کی اگر کوئی بات کرنی ہے تو پارٹی کے پلیٹ فارم پر کریں، باہر ایسی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved