ایف بی آر کا کرپٹ مافیا برطرف 20 ھزار ارب روپے کی کرپشن۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں چوری روکنے کے لیے کرپٹ اور نااہل افسران کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

ایف بی آر میں اربوں روپے کی چوری روکنے کے لیے شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر کے کرپٹ اور نااہل افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے گریڈ 21 اور گریڈ 22 کے 12 افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

اس سلسلے میں دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر گئے کرپٹ ایف بی آر افسران کی خدمات بھی واپس لے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ کرپٹ اور نااہل افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کی جگہ ایماندار اور فرض شناس افسران کو اہم پوسٹوں پر لگایا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی
No News Found.

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved