18 لاکھ نان فائیلر کی سمیں بلاگ کرنے کا فیصلہ 3 وزراء بھی شامل۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر کے 18 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دیدی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز متعلقہ افسران کو بھیج دیے ہیں ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو 2023 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کاڈیٹا جمع کرانے اور چیف کمشنرز کو نان فائلرز کی فائنل لسٹ مرتب کر کے بھیجنے کی ہدایت کی ہے.ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 18 لاکھ ٹیکس ڈیفالٹر اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہوگی، ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں ملک میں 145ضلعی ٹیکس افسران کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے، نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی کے تحت کارروائی کی جائیگی، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا.ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ 2022کے مقابلے 2023میں 18 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کی، جنوری کے بعد نان فائلرز کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے مواقع دیے گئے، کارروائی جنوری سے ہونی تھی لیکن اب عیدکے بعد شروع ہوگی دوسری جانب ایف بی آر ٹیکس نادہندہ تاجروں اور صنعت کاروں کو حتمی نوٹس جاری کررہی ہے جن تاجروں اور صنعت کاروں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے ان کا رہن سہن، اخراجات ان کے ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، ان تاجروں کا ٹیکس چند ہزار جبکہ سالانہ آمدن کروڑوں میں ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر نے متعدد پلاٹس لے رکھے باہر بھی بزنس چلارہے ہیں کئی بار ان کو موقع دیا گیا پورا ٹیکس دے کر اپنا دھن سفید کروا لیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر تاجروں اور صنعتکاروں کی فہرستیں بنائی گئی جس میں اکبری، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ ،انارکلی، لبرٹی مال روڈ اور گلبرگ سرفہرست ہیں جبکہ فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاﺅن اور دیگر پلازے شامل ہیں.ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے تاجروں کا دس سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جو سامنے رکھا جائے گا دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کی مارکیٹس تاجر شامل ہیں جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال سمیت تمام بڑے شہر شامل ہیں. ایف بی آر حکام نے کہا نہ ہی کسی سے زیادتی ہو گی نہ زائد ٹیکس لیں گے، قانونی تقاضے پورے کرلئے گئے، ٹیکس لئے بنا اب گزارا نہیں ہے حکومت سنجیدہ ہے، عدالتوں سے بھی رجوع کر لیا ہے جس کے بعد تمام حکم امتناعی خارج ہوجائیں گے. ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد پاکستان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی فضائی حدود، خصوصاً مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی ہے نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع نے کہا ہے کہ نئی صورتحال کے حوالے سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور ایران کی سمت سے آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کی جائے گی سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول سے لازمی اجازت لینا ہوگی.دریں اثنا امریکا نے اپنے شہریوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر اسرائیل سے باہر سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جبکہ کینیڈا اور فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو تل ابیب، ایران، لبنان اور فلسطین کا سفر نہ کرنے کا کہا ہے اسی طرح پولینڈ نے بھی شہریوں کو اسرائیل میں بڑے اجتماعات میں شرکت سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے.ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے کراچی پہنچ گئی۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیاگیا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا ہی زیر بحث آئے گا۔اجلاس کے دوران رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گی۔دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل 16 اپریل کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔پاکستان نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، پاکستان نے کئی ماہ سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 2 اپریل کو پاکستان نے شام میں ایرانی قونصل خانہ پر حملے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے، ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کرنے کی طرف بڑھیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امن کے قیام میں ناکام رہی۔بہاولنگر واقعےکی تحقیقات جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے ذرایعے جے آئی ٹی میں شامل افراد کے نام سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے بنائی گئی پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت صوبائی سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیےگئے ہیں، ان کے علاوہ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ راجہ فیصل کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہو گئے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی ہونے کا امکان ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت آئندہ ہفتے ہو گی، پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے درخواست کرے گا۔نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے بعد ہوں گے۔معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے علاوہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔پنجاب میں روٹی کی قیمت کردی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمتیں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے مقرر کردی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں، فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کے لیے 1 ارب ڈالرز قرض دے گا۔دستاویز کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے، فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہو گی، داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے سال 2028ء تک مکمل ہو گا۔2013ء میں شروع ہونے والے منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2021ء تھی، تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالرز ہو گئی۔منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی
No News Found.

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved