All posts by admin

پنجاب کے 567 اسکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ڈھائی ہزار اسکولوں میں صرف ایک، ایک ٹیچر دستیاب

پنجاب کے 567 اسکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ڈھائی ہزار اسکولوں میں صرف ایک، ایک ٹیچر دستیاب ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے موصول ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ڈھائی ہزار سرکاری اسکولوں میں صرف ایک، ایک ٹیچر دستیاب ہے۔ڈیٹا کے مطابق صوبے میں سرکار کی جانب سے چلائے جارہے 567 اسکولوں میں اس وقت ایک بھی ٹیچر موجود نہیں ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 13 ہزار سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹ شعبے کے تعاون سے چلانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر اور سنگل ٹیچر والے 50 طلبا کے حامل اسکولوں کو پیما کے حوالے کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں چار ہزار 453 اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں 2 ہزار 903 اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر وائرل کرنیوالی شخص کی نشاندہی ہوگئی ہے

سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر وائرل کرنیوالی شخص کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت عظمیٰ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو بھی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کیں اور پولیس ذرائع کے مطابق سٹاف کو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سپریم کورٹ کورٹ کی کارروائی کے دوران جب بانی پی ٹی آئی کی کمرہ عدالت سے لی گئی تصویر وائرل ہوئی تو ہلچل مچ گئی سب سے پہلے سیکیورٹی اداروں نے صحافیوں پر شک کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ تصویر جس سائیڈ سے لی گئی ہے وہاں صحافی جاتے ہی نہیں ‘‘،بعد میں پتہ چلا کہ تصویر وائرل کرنے والا نیا وکیل ہے، ایک وکیل کا بیٹا ہے اور لا کلرک کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمور جہانگیری نے مختلف خفیہ اداروں سے منسلک افراد کے عدالت داخلے پر پابندی عائد کردی ” کورٹ کی طرف سے ہدایت ہے مختلف خفیہ اداروں سے منسلک افراد کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہے ” جسٹس طارق محمور جہانگیری کی عدالت کے باہر کھڑے اہلکار نے بھی تصدیق کردی ،بڑی

سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بینچ کا حصہ ہوں گےواضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھے15 دن ہوگئے لیکن جواب نہیں آیا، کوئی کاغذ اور ثبوت نہیں آرہا جس کی وجہ سے لوگوں میں شک پیدا ہو رہا ہے امید ہے جلد جواب آئے گا اور آنا چاہیے اور جواب لیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ 28 اپریل چھٹی کے دن بابر ستار سے متعلق پریس ریلیز جاری ہوئی، بابر ستارسے متعلق کہا گیا کہ وہ پاکستانی ہیں، میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا جس کو پندرہ دن گزر گئے۔

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.55 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جاری مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9.10 فیصد کا اضافہ اور درآمدات میں 3.83 فیصد کی کمی ہوئی

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.55 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جاری مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9.10 فیصد کا اضافہ اور درآمدات میں 3.83 فیصد کی کمی ہوئی۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک کی مدت میں ملک کاتجارتی خسارہ 19.63 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.55 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کاتجارتی خسارہ 23.53 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کا حجم 2.51 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے مقابلہ میں 9.83 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 197 فیصد زیادہ ہے، مارچ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کا حجم 2.28 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 846 ملین ڈالر تھا۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 25.27 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.10 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کی برآمدات کاحجم 23.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اپریل میں برآمدات سے ملک کو 2.35 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مارچ میں 2.56 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 2.13 ارب ڈالر تھا۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی درآمدات پر 44.91 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.83 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر 46.70 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا،اپریل میں ملکی درآمدات کا حجم 4.86 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 4.85 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 2.98 ارب ڈالر تھا۔اپریل میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 63 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کیا دہری شہریت والے شخص کو کسی عدالت کا جج ہونا چاہیے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق آئین میں ایسی پابندی نہیں کہ دہری شہریت والا جج نہ بن سکے، دہری شہریت پر رکن اسمبلی کو گھر بھیج دیا جاتا ہے، تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عمل ہونا چاہیے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے عدلیہ اور فوج کے درمیان جنگ چل رہی ہے، کسی چیز نے ہمیں جوڑ رکھا ہے وہ ہماری فوج ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی شہریت کیلئے اس کے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا جاتا ہے، نواز شریف کو اقامہ رکھنے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ 50 سال میں سود کے متعلق کئی فیصلے آئے، شریعت عدالت سے سود کے خلاف جائز فیصلہ آیا، سود سے متعلق کیس ایک دن کی مار ہے، جب تک انصاف نہیں ملے گا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کر لیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کر لیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں فرہاد علی کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ میرے خاوند کو نامعلوم افراد نے سوہان گارڈن سے اغوا کیا اور بغیر وارنٹ ہمارے گھر میں داخل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نامعلوم افراد میرے خاوند کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گیے، میرے خاوند بیمار ہیں اور ان کے لیے ادویات لازم ہیں لہٰذا میرے جاننے کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کی جائے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو آج ہر صورت بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نےسماعت کی۔دوران سماعت ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے حاضر ہوئے۔وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ رات سے احمد فرہاد اسلام آباد گھر سے لاپتا ہیں اور اغوا کار گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا فرہاد علی کے خلاف کوئی مقدمہ ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ احمد فرہاد شاہ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں کنجر اور گشتی کی لقبات بشیر چیمہ نے حرام الفاظ کی تمام حدود کراس کر دی بھارت کا پاکستان پر حملے کا اعلان کر دیا وزارت خارجہ کی ترجمان روپوش 3 کنٹونمنٹ کے انجینئر ارب ڈالر کے مالک وہ کون سے مودی کو پاگل پن کا دورہ تفصیلات کے لئے بادبان ٹی وی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس میں پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔اسپیکر کی ہدایت پر ایوان کے اندر موبائل فون سے ویڈیو بنانے کو ہاوس کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹریٹ کی جانب سے بار بار نشاندہی اور وارننگ کے باوجود پریس گیلری سے ویڈیو بنانے کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج کے اجلاس کے دوران ایوان کے اندر سے بنائی جانیوالی ویڈیو ٹی وی چینلز پر ان ایئر کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ پیمرا کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیمرا سے کہا گیا ہے کہ وہ موبائل فوٹیج چلانے والے ٹی وی چینلز کو وارننگ جاری کرے اور چینلز کی فہرست اسپیکر آفس کو فراہم کی جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندگان کے پریس گیلری کارڈ منسوخ کرنے اور سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سپریم کورٹ میں آج بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے انتظامات راولپنڈی اڈیالہ جیل میں مکمل کرلیے گئے۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق بتا دیا ہے

سپریم کورٹ میں آج بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے انتظامات راولپنڈی اڈیالہ جیل میں مکمل کرلیے گئے۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق بتا دیا ہے، سپریم کورٹ کے عملے اور جیل حکام نے ویڈیو لنک کنیکشن پر رابطہ بھی کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے قبل ویڈیو لنک کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کیس میں آج بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر دن 11:30 بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔جیل ذرائع کے مطابق کل وکیل خواجہ حارث اور انتظار پنجوتھہ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے مختصر ملاقات بھی کی تھی۔

معشیت کو درست کرنے کے لیے مزید ٹیکس ناگزیر ہے وزیر خزانہ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کے ڈھانچے میں اصلاحات لانے اورمحصولات میں بہتری کیلئے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنا ہو گا. 25 اور 26 فیصد شرح سود کے ساتھ انڈسٹری کا فروغ ممکن نہیں۔ پاکستان کی معیشت کو پٹری پر لانے کا واحد راستہ ڈیجیٹلائزیشن ہے، ’’مک انسے ‘‘ کو پورے ٹیکس ایکو سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا کام سونپا گیا ہے اور ایف بی آر میں سے عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے تاجر برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ جو تاجر برادری ٹیکس نیٹ سے باہر ہے انہیں بھی ٹیکس دہندگان کی فہرست میں لانا ہو گا اور اس حوالے سے تاجر برادری کی طرف سے دی گئی تجاویز قابل ستائش ہیں جن پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا۔بے شک اس وقت معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ ٹیکس نیٹ بڑھا کر ہی معیشت میں استحکام لایا جا سکتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ زور زبردستی کے بجائے معاملہ فہمی سے کام لیا جائے۔ ایسے وقت میں پاکستان کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا جس وقت وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ سعودی عرب تو پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کر بھی چکا ہے۔ جس پر ٹیکس واجب الادا ہے‘ اسے ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہے۔ مگر نان فائلرز کی سمیں بند کرنا کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ سم بند کرنے سے ای کامرس اینڈ ٹرانزیکشنز کا عمل بری طرح متاثر ہوگا جو معیشت میں بہتری لانے والے اقدامات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمیں بلاک کرنے کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تجویز پہلے ہی ناقابلِ عمل قرار دے چکا ہے۔ اس لئے اس فیصلے سے رجوع کرکے کوئی بہتر لائحہ عمل طے کیا جائے۔ یہ طرفہ تماشا ہے کہ جو طبقہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کر رہا ہے، بالخصوص تنخواہ دار طبقے کی تو تنخواہ ہی ٹیکس منہا کر لیا جاتا ہے جبکہ ایف بی آر کی طرف سے اسی طبقے پر دبائو ڈالا جارہا ہے۔ عام آدمی ماچس کی ڈبی خریدنے پر بھی ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہے جبکہ بڑے مگرمچھ نہ ٹیکس دیتے ہیں اور نہ انھیں ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اس سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ یہ بااثر طبقہ اتنا طاقتور ہے کہ اسکے سامنے ایف بی آر جیسا ادارہ بھی بے بس ہے اور تمام قوانین بھی۔ عالمی اداروں کی رپورٹیں ریکارڈ پر ہیں کہ سسٹم چلانے کیلئے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس صرف تنخواہ دار طبقہ ہی ادا کرتا ہے۔ ایف بی آر کے پاس ایسے تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ بہتر ہے کہ ایف بی آر ٹیکس نظام کو بہتر بنا کر انکے گرد گھیرا تنگ کرے۔تنظیموں کی یہ پالیسی سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہی ہوگی۔