All posts by admin

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں، موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل۔لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے شروع ہونے والے بارش کے نظام میں شدت آنے کی توقع ہے۔سندھ کے اضلاع جیکب آباد اور شکارپور میں بھی بادل برسے، اسی طرح بارشوں کا نیا سلسلہ ایک بارپھر نیلم آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا، ہفتہ کی صبح سے شروع ہونے والی بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے، شاہراہ نیلم چلہانہ تا شاردا ٹریفک کے لیے کھلی ہے جبکہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر آنے والی سلائیڈ کو صاف کرنے کا عمل کل سے جاری ہے۔بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ژالہ باری بھی ہوئی، بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہلاکتیں سوراب،تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں،بارشوں سے صوبے میں 2161مکانات کو نقصان پہنچا،251مکانات مکمل تباہ جبکہ 14 شاہراہوں اور 3 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔بارشوں سے115مویشی ہلاک اور 62ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ سے وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کا یہ سلسلہ 29اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 25 ملی میٹر ریکارڈہوئی۔Share

‏فوجی فاؤنڈیشن کے اثاثے 100 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ جبکہ ملک بھر کے ڈی ایچ ایز کی مالیٹ 900 ارب ڈالر کی گورنمنٹ کا مکمل خارجی قرضہ 99 بلین ڈالر ہے۔ آصف زرداری کے12 ارب ڈالر نوآز شریف 40 ارب ڈالر اور 40 بیورکریٹ 789 ارب ڈالر کے مالک بحریہ 40 ھزار ارب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ملک بھر کے اثاثوں کی مالیت 60 ھزار ارب ڈالر بتای تفصیلات بادبان ٹی وی سھیل رانا لاءیو میں اتوار شام 5 بجے

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دیدیذرائع وزارت توانائی کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی۔ سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا۔

شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں نئی اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات کا بھی امکان ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 3 دن کا وقت دیدیا، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، کےایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ نے ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 3 دن کا وقت دیدیا، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، کےایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس میں سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے، حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے، پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسج شائع اور نشر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامے میں کہنا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے، لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹر تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پرتجاوزات ختم کریں۔بتایا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں انسداد تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے رینجرز ہیڈ کوارٹر، گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس سمیت تمام سرکاری و نجی عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا، عدلت نے تمام متعلقہ اور سکیورٹی اداروں کو عدالتی حکم کی کاپی بھیجنے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی اداروں کو آگاہ کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جو سڑکیں ہیں کلیئر کردیں، تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اخرجات بھی تجاوزات قائم کرنے والوں سے وصول کریں، 3 دن میں تمام تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’’صبح آرہا تھا تو رینجرزہیڈ کوراٹر اور وِزیر اعلی ہاؤس کے باہر فٹ پاتھ پر رکاوٹیں تھیں کیوں ہیں؟‘، سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ’بم حلمے ہوتے ہیں تو سکیورٹی کے پیش نظر رکاوٹیں رکھی ہیں‘، چیف جسٹس نے کہا کہ ’تو آپ یہاں سے کسی محفوظ جگہ منتقل ہوجائیں یہ جگہ خالی کردیں، آپ چاہتے ہیں عام لوگوں پر حملے ہوں؟ باقی آپ لوگ محفوظ رہیں، دوہرا معیار برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ’تجاوزات کے خاتمے کا بل سینئر افسر کو بھیجیں، اس کی جیب سے اخراجات وصول کریں، کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، راستے بند کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت خود تجاوزات کھڑی کررہی ہیں، جو لوگ پیدل چلتے ہیں ان سے پوچھیں کس تکلیف میں ہیں، انگریزوں کے زمانے کے درختوں کے سائے میں لوگ بیٹھتے ہیں ثواب تو انگریز کما رہے ہیں‘۔

سورج پر ٹیکس لگا دیا گیا سالانہ 12 ھزار ارب روپے کی کرپشن ختم کرنے کی بجائے حکومت کا نیا کارنامہ۔تفصیلات بادبان ٹی وی پر

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دیدیذرائع وزارت توانائی کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔

ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا

*ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ*ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر 26989.846 میٹرک ٹن کھاد، 2420.78 میٹرک ٹن آٹا، 55215.76 میٹرک ٹن گھی اور 10021.85 میٹرک ٹن چینی برآمد کی9 مارچ سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق انسداد ذخیرہ اندوزی کے 510 کامیاب آپریشنز کئے گئے جس میں 2154.36 میٹرک ٹن کھاد، 60.42 میٹرک ٹن آٹا، 53260 میٹرک ٹن گھی اور 2155.39 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئیاپریل کے مہینے میں پنجاب سے 129.46 میٹرک ٹن کھاد، 913.5 میٹرک ٹن گھی اور 580.15 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے انسداد ذخیرہ اندوزی کے خلاف 85 کامیاب آپریشنز مکمل کیے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت ملک بھر سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے تک کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے

آرمی چیف اور ای ایس ای کے سربراہ سے مذاکرات ھو سکتے ہیں، تحریک انصاف۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ صرف آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ حکومت پر تنقید کرتے شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتےہیں، فارم 47 کے ذریعےایوان میں آگئے ہیں، عوام نےانہیں مسترد کردیاہے، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ ’ہم مذاکرات کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی کے ساتھ، ان لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نےسپورٹ کیا ہے، میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھاکہ میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے

ایف بی آر کا کرپٹ مافیا برطرف 20 ھزار ارب روپے کی کرپشن۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں چوری روکنے کے لیے کرپٹ اور نااہل افسران کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

ایف بی آر میں اربوں روپے کی چوری روکنے کے لیے شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر کے کرپٹ اور نااہل افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے گریڈ 21 اور گریڈ 22 کے 12 افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

اس سلسلے میں دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر گئے کرپٹ ایف بی آر افسران کی خدمات بھی واپس لے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ کرپٹ اور نااہل افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کی جگہ ایماندار اور فرض شناس افسران کو اہم پوسٹوں پر لگایا جائے گا۔