عاصم ملک نے اپنی زوردار تقریر میں اجیت ڈوول کے بیانیے کو جھوٹ کا پلندا قرار دےکر مسترد کردیا۔انہوں نے کھا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کا عادی ھے عاصم ملک نے کہا کہ بھارتی ریاست کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مداخلت کے مکمل ثبوت ہے

صادق سنجرانی کے خلاف کھربوں روپے کی کرپشن کا ریکارڈ نیب کے حوالے۔بجٹ میں عوام پر ھزاروں ارب کے نئے ٹیکس۔۔بھارت کی 50 فیصد آبادی آج بھی واش روم کی سھولت سے محروم۔یہودیوں نے یہودیوں کو بچانے کے لیے ٹرمپ کو اس دلدل میں کھینچ لیا۔ٹرمپ نے اسرائیل کو ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والی اسٹیٹ قرار دے دیا۔بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ 5 وفاقی سیکرٹری تبدیل۔پاکستان نے بھارت کخلاف 4 جنگیں لڑیں کسی عرب یا مسلم ملک نے پاکستان کی مدد نھی کی۔مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی عوام خودکشیوں پر مجبور۔ایک سال مے مھنگای میں 270 فیصد اضافہ۔مھنگای ھاے مھنگای ھاے مھنگای حکمرانوں کی عیاشیاں۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

دلدل ۔ اظہر سیدایران پر امریکہ کا حملہ ایک بہت بڑی دلدل تھی یہودیوں نے یہودیوں کو بچانے کیلئے ٹرمپ کو اس دلدل میں کھینچ لیا ہے ۔

وہ دور گزر گیا جب امریکی معیشت عراق اور افغانستان کی جنگیں برداشت کر جاتی تھی ۔اب میاں ببن کی وہ شان و شوکت نہیں رہی جو کبھی تھی ۔اورنگزیب عالمگیر کے آخری سالوں میں مغل سلطنت بظاہر ناقابل شکست ہو گئی تھی لیکن حقیقت میں مرہٹوں کے ساتھ مسلسل جنگوں نے ناقابل شکست سلطنت کو دیمک لگا دی تھی ۔عراق افغانستان جنگوں نے ناقابل شکست امریکہ کو دیمک لگائی تھی ۔

ایران پر امریکی حملہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز اور خطہ میں آگ لگانے کی بنیادی وجہ ہو گی ۔اب یہ آگ امریکہ تک پہنچے گی بھلے درمیان میں ہزاروں میل کا فاصلہ اور سمندر حائل ہوں ۔ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ۔کامیابی حاصل کر لی لیکن ایرانی حکومت گرانے کیلئے ابھی کافی سفر باقی ہے ۔

یہ راہ بہت پرخار ہے ۔رضا شاہ پہلوی ایسی کٹھ پتلی بٹھا بھی دی تو اسے کوئی حکومت نہیں کرنے دے گا ۔اب چند ایرانی آبنائے ہرمز بند کریں گے ۔امریکی اڈوں پر حملہ کریں گے اور پھر جنگ پھیلے گی ۔اسرائیلی اپنے تحفظ کیلئے امریکہ کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے تھے وہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔

گورا سائنس و ٹیکنالوجی کے بل پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دنیا کے وسائل پر قابض ہے ۔چھڑی اور گاجر کا کھیل دنیا کے تمام خطوں میں کھیلتا آیا ہے ۔کبھی جیکولین کینڈی جنرل ایوب پر مر مٹتی ہے ۔

کبھی جنرل ضیا کو اہل کتاب ہونے کے ناطے بھائی بنا لیا جاتا ہے ۔کبھی جنرل مشرف کو بش اپنا ٹومی بنا لیتا ہے ۔کبھی ٹرمپ جنرل عاصم منیر کو دنیا کی عظیم ترین شخصیات میں شامل کر لیتا ہے ۔

مقصد صرف مقاصد کی تکمیل ہوتا ہے ۔اس مرتبہ میدان میں امریکی اکیلے نہیں چینی بھی پوری طاقت سے موجود ہیں۔ پاکستانی جنرل بہت سیانے بلکہ میسنے ہیں ۔انہیں اچھی طرح پتہ ہے امریکی معیشت دیوالیہ ہے اور چینیوں کی قرض نادہندہ ہے ۔

وہ اب داؤ امریکیوں پر نہیں چینیوں پر لگائیں گے ۔خاموشی کے ساتھ کھیل کھیلیں گے ایران میں پاکستان مخالف حکومت نہ بن سکے ۔چینی روسی بھی اس کھیل کے خاموش کھلاڑی ہونگے ۔یہ کھیل کامیابی کے ساتھ افغانستان میں کھیلا جا چکا ہے ۔

اللہ دتہ اب پیسے لے گا اور امریکیوں کی پٹائی بھی کروائے گا ۔اس طرح کی پٹائی گندے بچے بیڈ طالبعلم افغانستان میں امریکیوں کی کر چکے ہیں جس میں ڈنڈا پاکستانیوں کا اور ہاتھ حقانیوں کا ہوتا تھا۔ایران ایک ایسی دلدل ہے جس سے امریکیوں کو نکالنے کیلئے کوئی رسی موجود نہیں ۔دنیا یک طاقتی نہیں رہی ۔

کسی کو خبر نہیں تھی ایران اسقدر مہلک میزائل قوت کا حامل ہے ۔کسی کو نہیں پتہ ایران ایٹمی صلاحیت حاصل کر چکا ہے کسی اور تگڑے ملک میں کامیاب تجربہ بھی کر چکا ہے ۔امریکیوں نے بدمست ہاتھی کی طرح حملہ کر کے ایرانیوں کو جواز دے دیا ہے وہ اپنے ایٹمی کارڈ ظاہر کر دیں ۔بہت کچھ ہونے جا رہا ہے ۔

بتانا تھا ‏پاکستان نے بھارت کے خلاف چار جنگیں لڑیں۔‏کس جنگ میں ایران یا سعودیہ یا دیگر نے لڑنے کےلئے اپنی فوج بھیجی نہ جہاز دئیے نہ اسلحہ نہ بھارت سے سفارتی ، تجارتی تعلقات ختم کیے۔تو اس لیے اتنے باولے اتاولے نہ ہوں آپ کے ایٹمی اثاثے آپ کی حفاظت کے لیے یہ ٹینڈے بیگن کا سالن نہی کہ فلاں کو دے دو تو فلاں کو۔وہ جو اوپر بیٹھے فیصلے کررہے وہ آپ دانشوڑوں سے زیادہ بہتر جانتے ہیں رات کو روٹی کھائی سو گے دن چڑھے اٹھے روٹی کھائی موبائل پکڑا اور شروع ہو گے عالمی جنگ پر تجزیے کرنے رہتے نہی ارطغل کے پوتے

شہباز شریف کو پتہ چلا صدر زرداری ان سے ناراض ہیں تو وہ بھاگے بھاگے ایوان صدر پہنچے کہ سائیں سنا ہے آپ مجھ سے ناراض ہیں، انہوں نے کہا میں بالکل ناراض ہوں تم نے بجٹ بناتے ہوئے ہمارے بندوں کو بالکل نہیں پوچھا، شہباز شریف نے کہا سائیں قسم لے لیں اگر کسی نے مجھ سے پوچھا ہو اس پر آصف زرداری نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا اگر یہ بات ہے تو پھر پرانی تنخواہ پر ہی کام کرتے ہیں بجٹ منظور ۔۔ رائے حسن نواز خاں

بھارت کو ھر مقام پر شکست 200 ارب کھو کھاتے فرانس میں تعینات سفیر جعلی بلوچ کی نہ سمجھ انے والی کرپشن شروع وزارت اطلاعات کے 8 افسران کی بیرون ممالک تعیناتیاں انٹرویو مکمل 8 افسران کونسے افواج پاکستان میں 4 اھم بڑے تبادلے تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

انگلینڈ نے ایک اور ناقابلِ یقین میچ جیت لیا ہے، کیا زبردست ٹیسٹ میچ ہوا ہے جس میں ورلڈ ریکارڈ 1671 رنز بنے ہیں۔ بھارت کل چاہتا تھا کہ وہ ہدف کو +400 سے اوپر لے جائے، ڈر تھا کہ انگلینڈ میں وہ صلاحیت ہے کہ اِس سے کم وہ ہدف کو حاصل کر لے گا، لیکن وہ +400 کا ہدف نہ دے سکے۔بھارت کے اُنہی کھلاڑیوں نے پرفارم کیا جو کافی عرصے سے کھیل رہے تھے، نئے کھلاڑی کچھ نہ کر سکے۔ بھارت نے روہت شرما کی کپتانی کو بہت یاد کیا ہوگا۔ اگر آپ کے اٹیک میں صرف ایک ہی باؤلر ہو جو وکٹیں لے رہا ہو تو وہاں کپتان کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔بین ڈکٹ، کراؤلی اور جو روٹ نے شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔کرکٹ بہادروں کا کھیل ہے، اور جب برینڈن میک کلم جیسا کوچ ہو تو 370 رنز ایک دن میں چیس کرنے کے پیچھے بھی چلے جاتے ہیں، وہ بھی مکمل پلان کے ساتھ۔پہلے سیشن میں میچ بچانے کی اپروچ سے کھیلے آور پھر اپنی موجودہ صورت حال کو دیکھ کر میچ جیتنے کی طرف گئے ۔ویل ڈن انگلینڈ!#EngvsInd #testcricket #cricketlovers #indian #Indiaa #india #england #duckett #JoeRoot

ایران نے اسرائیل کی اچھی خاصی خبر لے لی ہے۔ایران کی بھرپور “تیمارداری” سے اسرائیل کی طبیعت میں کچھ بہتری کے آثار پیدا ہو سکتے ہیں۔جہاں تک گلف میں امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کا تعلق ہے، قیاس چاہتا ہے کہ یہ سب عملاً علامتی ہی رہا۔قطر کے اڈے خالی کر دیئے گئے تھے۔لیکن امریکی اڈوں پر ایران کے میزائیل حملے دنیا اور خود اپنے ملک کے عوام کو سمجھانے اور دکھانے کے لیے ضروری تھے۔اس جنگ میں ایران ایک ناقابل شکست ریاست بن کر ابھرا ہے ۔جبکہ اسرائیل کو پہلی بار غزہ جیسی تباہی کا تجربہ ہوا،یہ تجربہ اسرائیل کے رویے کو بہتر بنانے کے کام آئے گا۔

سٹوارٹ براڈ؛ یووراج سنگھ سے چھ چھکے کھاتا براڈ یا مخالف ٹیموں کی بیٹنگ لائن تباہ و برباد کر کے اپنے چہرے کے آگے انگلیاں لہراتا سٹوراٹ براڈ؟ پہلے والا تو 2007 میں ہی کہیں رہ گیا تھا لیکن بعد والا مخالف ٹیموں کے لئے بہت سال تک ایک بھیانک خواب رہا- ایشز 2015 میں ٹیسٹ میں اپنی پہلی 19 گیندوں پر پانچ وکٹیں اور پھر اننگ میں 8 وکٹیں، یہ کچھ ایسی کارکردگی تھی کہ آسٹریلیا کی ٹیم پھر میچ میں واپسی نہ کر سکی- سٹوارٹ براڈ نے ایسی کارکردگی بہت بار، تقریباً ہر ٹیم کے خلاف پیش کی- جیمز اینڈریسن کے ساتھ براڈ کی جوڑی نے انگلش ٹیم کو بہت سے میچز، بہت سی سیریز میں فتح دلائی اور دونوں نے بے شمار ریکارڈز توڑے- جمی اگر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ باؤلر ہے تو دوسرے نمبر پر کوئی اور نہیں براڈ ہی ہے- لیکن جمی کے برعکس براڈ نے کرکٹ کو بہت جلد الوداع کہ دیا، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سٹوارٹ براڈ نے چھ سو ٹیسٹ وکٹیں مکمل کی تھیں تو یہ بحث جاری تھی کہ کیا براڈ جیمز اینڈریسن (جمی اس وقت ابھی کھیل رہا تھا) کے قائم کردہ ریکارڈ کو توڑ سکتا ہے لیکن براڈ نے اس بحث کو اگلے ہی ٹیسٹ میں ختم کر دیا- سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن براڈ نے میچ کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا- براڈ کے شاندار کیرئیر کا اختتام کچھ یوں ہوا کہ اس نے اپنے کیرئیر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو سیریز برابر کرنے میں مدد کی- سٹوارٹ براڈ اپنے کیرئیر کی شروعات میں بہت اچھا بیٹسمین بھی تھا (یہ بات ہم کیسے بھول سکتے ہیں بھلا) لیکن بعد میں براڈ کو آؤٹ کرنا باؤلرز کے لئے کافی آسان ہو گیا تھا، اس کے باوجود براڈ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری گیند پر مچل سٹارک کو ایک شاندار چھکا لگایا تھا-

براڈ کے ٹیسٹ کرکٹ کو فوقیت دینے کی اس سے بہتر کیا مثال ہو گی کہ اس نے اپنے کیرئیر کے آخری سات سال میں کسی قسم کی وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلی، کسی لیگ میں حصہ لینا تو دور کی بات، براڈ نے کبھی اپنی انگلش کاؤنٹی کی جانب سے وائٹ بال ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لیا لیکن باقاعدگی سے فرسٹ کلاس کھیلتا رہا-

سٹوارٹ براڈ کو ریٹائر ہوئے دو سال ہو گئے اور اس دن کے بعد سے براڈ نے کسی قسم کی پروفیشنل کرکٹ میں حصہ نہیں لیا جبکہ اس کا پارٹنر جیمز اینڈریسن ابھی بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا ہے بلکہ سالوں بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی واپسی کر چکا- آج سٹوارٹ براڈ کی 39 ویں سالگرہ ہے-

اسرائیلی وزیر خارجہ کی سر عام پٹائی۔۔اسرائیل نے اب اگر بمباری کی تو سخت کارروائی ھو گی ٹرمپ۔ایران سے زیادہ گھناونا کھیل اسرائیل کا ھے،ٹرمپ۔۔ شاید عمران خان کو مائنس کر دیا گیا ہے علیمہ خان کا دکھ بھرا جواب۔اھم ترین ملاقاتیں جاری کیا کچھ نیا ھونے والہ ھے۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر