پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی امیدوں کی آواز اور ملکی سالمیت کے مضبوط ترین محافظ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر۔پاک فوج ان ایکشن دھشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری بادبان ٹی وی ایسکلسلو۔باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے والا اہم جرگہ اختتام پذیر یہ جرگہ آج باڑہ میں تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا

*باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے والا اہم جرگہ اختتام پذیر*یہ جرگہ آج باڑہ میں تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا جس نے صوبائی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر مُستقبِل کا لائحہ عمل طے کیا جرگہ نے تیراہ میں بدانتظامی کے ضمن میں صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جرگہ ممبران نے متاثرین میں چار ارب کی تقسیم میں کرپشن اور سیاسی مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جرگہ ممبران نے قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کیا *قومی جرگے کا ایجنڈا سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے پیش کیا*باڑہ سیاسی اتحاد نے تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، ہمدردی اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ *ہم نے خوارج کے ساتھ دو مرتبہ جرگہ کیا، اس کے بعد ہم نے جرگے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور تیراہ کے مشران کو سونپ دی، مگر دونوں جرگے ناکام رہے،* سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی *متاثرینِ تیراہ کے مسائل کسی ایک علاقے یا قبیلے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی قومی مسئلہ ہے، جس کا حل مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا* ، باڑہ سیاسی اتحاد باڑہ سیاسی اتحاد نے متفقہ اعلامیہ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

*وادی تیراہ میں فوری طور پر مکمل امن بحال کیا جائے اور مستقبل میں پائیدار امن کی واضح ضمانت دی جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ میں خوارج کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ، گھروں پر مارٹر حملے اور کواڈ کاپٹر گرانے جیسے اقدامات کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ یہ عمل عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے اور معاہدے تحریری و عملی طور پر تسلیم اور نافذ کیے جائیں* ، باڑہ سیاسی اتحاد *متاثرینِ تیراہ کی رجسٹریشن کے عمل میں سیاسی مداخلت اقربا پروری،انتظامی نااہلی اور کرپشن کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ میں گھر یا جائیداد رکھنے والے تمام رہائشیوں کو آئی ڈی پیز اسٹیٹس دے کر مکمل رجسٹریشن کی جائےسب کو امدادی پیکیج میں شامل کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *اپرباڑہ اور باڑہ پلین ایریا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہےجسے ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *قیامِ امن کے لیے آج سے باڑہ میں امن تحریک کا آغاز ہوگا تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *باڑہ میں خوارج کی جانب سے اغوا برائے تاوان، دھمکی آمیز کالز اور عام شہریوں میں خوف و ہراس کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *سیاسی اتحاد باڑہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ متاثرینِ تیراہ کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور ان کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا*

یہ کہنے میں کوئ عار نہیں ہے کہ بلوچستان میں ریاست پاکستان کی رٹ بالکل ختم ہو چکی ہے بس باضابطہ اعلان باقی ہے آج بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچ سرمچاروں نے عوامی و سرکاری و عسکری املاک پہ دھاوا بولا فیصل بنک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا نوشکی کورٹ کو اگ کی نظر کیا ایف سی کی چیک پوسٹوں پہ حملہ کیا تھانوں پہ قبضہ کیا سی ٹی ڈی کے افس پہ حملہ کیاایک منظم اور بیک وقت حملے کیے گۓ جس میں متعدد عسکری اہلکار زخمی و ہلاک ہوۓ جبکہ متعدد سرمچاروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیںکچھ عرصہ قبل بھڑکیں سنی تھی کہ یہ خوارج صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں جبکہ موقع ایا تو نہ ایس ایچ او نظر آیا نہ بھڑکیں مارنے والاآج پھر عوام اور سکیورٹی اہلکاران کا جانی مالی نقصان اٹھانا پڑا

جبکہ سرمچار گھنٹوں شہروں میں دھندناتے پھرتے رہے یہ کوئ پہلا موقع نہیں کہ ان ازادی پسندوں نے دہ شتگردی کی ہواے روز ایسے واقعات ہوتے ہیں اور ستم ظریفی کہ شہروں میں اتنک مچانے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں عوام کے ساتھ عسکری اداروں کا نقصان کرتے ہیں جبکہ بلوچستان میں حکمتی رٹ ہے ہی نہیںدہائیوں سے یہ سرمچار سرگرم ہیں لیکن اج تک ختم نہیں ہو سکے ستم ظریفی یہ کہ چند ہزار آزادی پسند کنٹرول نہیں ہوتے اور پاکستان امریکا کے حکم پہ گازا میں امن قائم کرنے جانا چاہتا ہے وہ گازا جو پہلے ہی ختم ہو چکا ہے وہاں امن قائم کرنا ہے لیکن بلوچستا میں دہائیوں سے امن قائم نہیں ہو سکا

*باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے والا اہم جرگہ اختتام پذیر*یہ جرگہ آج باڑہ میں تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا جس نے صوبائی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر مُستقبِل کا لائحہ عمل طے کیا جرگہ نے تیراہ میں بدانتظامی کے ضمن میں صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جرگہ ممبران نے متاثرین میں چار ارب کی تقسیم میں کرپشن اور سیاسی مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جرگہ ممبران نے قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کیا *قومی جرگے کا ایجنڈا سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے پیش کیا*باڑہ سیاسی اتحاد نے تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، ہمدردی اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

*ہم نے خوارج کے ساتھ دو مرتبہ جرگہ کیا، اس کے بعد ہم نے جرگے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور تیراہ کے مشران کو سونپ دی، مگر دونوں جرگے ناکام رہے،* سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی *متاثرینِ تیراہ کے مسائل کسی ایک علاقے یا قبیلے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی قومی مسئلہ ہے، جس کا حل مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا* ، باڑہ سیاسی اتحاد باڑہ سیاسی اتحاد نے متفقہ اعلامیہ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ *وادی تیراہ میں فوری طور پر مکمل امن بحال کیا جائے اور مستقبل میں پائیدار امن کی واضح ضمانت دی جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ میں خوارج کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ، گھروں پر مارٹر حملے اور کواڈ کاپٹر گرانے جیسے اقدامات کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ یہ عمل عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے اور معاہدے تحریری و عملی طور پر تسلیم اور نافذ کیے جائیں* ، باڑہ سیاسی اتحاد *متاثرینِ تیراہ کی رجسٹریشن کے عمل میں سیاسی مداخلت اقربا پروری،انتظامی نااہلی اور کرپشن کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے*

، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ میں گھر یا جائیداد رکھنے والے تمام رہائشیوں کو آئی ڈی پیز اسٹیٹس دے کر مکمل رجسٹریشن کی جائےسب کو امدادی پیکیج میں شامل کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *اپرباڑہ اور باڑہ پلین ایریا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہےجسے ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *قیامِ امن کے لیے آج سے باڑہ میں امن تحریک کا آغاز ہوگا تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *باڑہ میں خوارج کی جانب سے اغوا برائے تاوان، دھمکی آمیز کالز اور عام شہریوں میں خوف و ہراس کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *سیاسی اتحاد باڑہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ متاثرینِ تیراہ کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور ان کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا*

بلوچستان / گوادر اپڈیٹ*فتنہ الہندوستان کے خلاف صبح سے جاری جاری آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مصدقہ تعداد 67 ہو گئی۔ سیکورٹی ذرائع اس سے قبل پچھلے دو دن میں پنجگور اور شعبان میں41 دہشت گرد مارے گئے تھےاس طرح بلوچستان میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشگردوں کی کل تعداد 108 ہو چکی ہے-

‼️ **‼️*بلوچستان / گوادر اپڈیٹ*فتنہ الہندوستان کے خلاف صبح سے جاری جاری آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مصدقہ تعداد 67 ہو گئی۔ سیکورٹی ذرائع اس سے قبل پچھلے دو دن میں پنجگور اور شعبان میں41 دہشت گرد مارے گئے تھےاس طرح بلوچستان میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشگردوں کی کل تعداد 108 ہو چکی ہے- سیکیورٹی ذرائع اس بربریت کے خلاف لڑتے ہوئے دس بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوان شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع مزید تعاقبی آپریشنز جاری؛ دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں اور نقصانات کی اطلاعات۔ سیکورٹی ذرائع ‼️ *گوادر میں بلوچ مزدور خاندانوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بربریت*‼️سفاک ہندوستانی پراکسی دہشتگردوں نے 11 معصوم غریب بلوچ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ یہ تعداد پہلے پانچ معصوم شہریوں کی تھی۔ سیکورٹی ذرائع شہید ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

ان تمام کا تعلق بلوچستان سے ہے جو محنت مزدوری کیلئے گوادر آئے تھے۔ سیکورٹی ذرائع اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع دہشت گردی کے ان گھناؤنے واقعات کے خلاف گوادر کے غیور عوام میں شدید غم وغصہ۔ سیکورٹی ذرائع گردو نواح کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف مزید آپریشن جاری۔ سیکورٹی ذرائع غریب مزدوروں پر یہ حملہ واضح کرتا ہے کہ فتنہ الہندوستان بھارتی ایماء پر بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف سرگرم ہے۔ سیکورٹی ذرائع

بلوچستان اپڈیٹ**سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن جاری* مختلف لوکیشنز پر کی جانے والی follow up کاروائیوں میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگروں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔ سیکورٹی ذرائع سیکورٹی فورسز اور پولیس کے 10 شہداء کے علاوہ فتنہ الہندوستان کے ان انسان نما بھیڑیوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا ہے جنمیں ایک خاتون کے علاوہ تین بچے بھی شامل ہیں

*‼️*بلوچستان اپڈیٹ**سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن جاری* مختلف لوکیشنز پر کی جانے والی follow up کاروائیوں میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگروں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔ سیکورٹی ذرائع سیکورٹی فورسز اور پولیس کے 10 شہداء کے علاوہ فتنہ الہندوستان کے ان انسان نما بھیڑیوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا ہے جنمیں ایک خاتون کے علاوہ تین بچے بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی ذرائع سیکورٹی فورسز کی طرف سے مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔ سیکورٹی ذرائع ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے دوران ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی فتنہ الہندوستان کی مکمل سپورٹ دونوں کے گٹھ جوڑ کو مزید واضح کرتی ہے۔سیکورٹی ذرائع

پی آئی اے نجکاری کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت۔امریکیوں نے افغانستان کی امداد بند کر دی ۔ تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے باھر دھرنا ریڈ زون سیل دو دن سے جو ھمارے ساتھ کیا گیا سخت مذمت اور غصے کا اظہار کرتے ہیں وزیر اعلی سھیل آفریدی گندم چینی اور دوائیاں سکینڈل کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کھربوں روپے کی کرپشن اج ار یا پار انڈر 19 ولڈکپ بھارت پاکستان صنعتی ترقی کے بغیر معشیت مستحکم نھی ھو سکتی۔پاکستان میں مھنگای کا طوفان عوام خودکشیوں پر مجبور۔۔شراب پینے والوں کو سزا جبکہ بنانے والوں کو لائسنس !!۔آپ نے بہت اچھی ٹریٹمنٹ کی ہو گی مگر آپ نے مریض کے عزیز و اقارب کو اطلاع نہ دے کر اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی ہیں۔عمران خان کاایک پروسیجر انجام دیا گیا، جس کے بعد انہیں ضروری طبی ہدایات اور فالو اَپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے مسٹر خلف خلفوف کی ملاقاتوزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیووف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر الہام علیووف کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی جس نے آذربائیجان کا عالمی پروفائل بلند کیا۔ وزیراعظم نے علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے مشترکہ مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باقاعدگی سے اور قریبی رابطہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے صدر علیووف کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔نمائندے، صدر آذربائیجان نے صدر علیووف کا ایک خط بھی وزیراعظم کے حوالے کیا جس میں آذربائیجان کی طرف سے اسلام آباد میں اس ماہ کے شروع میں افتتاح کیے گئے آسان خدمت مرکز کے قیام کے لیے فراہم کردہ تعاون پر وزیراعظم کے تعریفی پیغام کو تسلیم کیا گیا

🚨 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *🚨 30 جنوری 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨(1) تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں فتنوں کا صفایا کررہے ہیں: سکیورٹی ذرائع🚨(2) لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: ایس پی اور ایس ایچ او نے تشدد کیا، بیوی کو قتــل کرنے کا اعتراف کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، شوہر کا الزام🚨(3) سانحہ بھاٹی گیٹ: جاں بحق ماں بچی کی میتیں آبائی علاقے شورکوٹ پہنچ گئیں، آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک🚨(4) بھاٹی گیٹ واقعہ، وزیراطلاعات پنجاب نے متاثرہ خاندان سے معافی مانگ لی، عظمیٰ بخاری نے واقعے کو فیک نیوز قرار دیا تھا🚨(5) ماں بچی کے گٹر میں گرنے کا واقعہ؛ خاتون کے خاوند پر تشدد، پولیس افسران کے خلاف کارروائی🚨(6) ماں بچی کا مین ہول میں گرنے کا واقعہ، پولیس پر مدعی سے زبردستی سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوانے کا الزام🚨(7) پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا، سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات، پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا🚨(8) تشویش کی بات یہ کہ پمز اسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلسٹ ہے ہی نہیں، وزیراعلیٰ کے پی🚨(9) دو دن سے جو ہمارے ساتھ کیا گیا اس پر سخت مذمت اور غصے کا اظہار کرتا ہوں: سہیل آفریدی🚨(10) ساؤتھ افریقہ: مولانا فضل الرحمٰن نے جوہانسبرگ کی معروف و جامع مسجد فوسبرگ میں نمازِ جمعہ کی امامت کی🚨(11) حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا: وزیراعظم🚨(12) سڑکیں بن رہی ہیں، کراچی کے ہر روڈ پر جدید بسیں چلیں گی، سینئر وزیر شرجیل میمن🚨(13) بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک🚨(14) کاروباری برادری کیلئے خوشخبری؛ وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان🚨(15) صنعتی ترقی کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کے اقدامات کررہی ہے، شہباز شریف🚨(16) کراچی: شبِ برات کے موقع پر سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں 4 فروری بدھ کو عام تعطیل کا اعلان🚨(17) ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈمارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقوں اور صلاحیت بڑھانے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان

🚨(18) سانحہ گل پلازہ پر انتظامی ناکامیاں، مئیر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان🚨(19) سانحہ گل پلازہ کے بعد سول ڈیفنس کے دفتر کی حقیقت بے نقاب ، آوارہ کتوں کی تعداد عملے سے زیادہ🚨(20) سانحہ گل پلازہ کے بعد ٹریفک کا انتظام کیوں نہیں کیا؟ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ برطرف🚨(21) سانحہ گل پلازہ کراچی سمیت صوبے کی کئی اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ🚨(22) لاکھوں روپے لاگت والی آلو کی فصل کے 50 ہزار دینے والا کوئی نہیں، کاشتکاروں کیساتھ مڈل مین بھی پریشان🚨(23) میانوالی میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک🚨(24) سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ🚨(25) فی تولہ سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی🚨(26) امریکا ایر_

ان مخاصمت، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان🚨(27) کراچی، ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا، موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق🚨(28) پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر خزانے کے منہ کھول دیے🚨(29) کراچی: ابراہیم حیدری کے علاقے میں آٹا چکی کی دکان پر فائرنگ، مزدور قتــل🚨(30) امریکا کا 250 سالہ جشن آزادی، پاکستان کے مختلف شہروں میں پروگرامز کا انعقاد🚨(31) ایمان مزاری ٹوئٹس کیس فیصلہ، عدالت کا ایر_ان و دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف حذف کرنے کا حکم🚨(32) خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری🚨(33) بلوچستان میں موسم سرما کا شدید اسپیل آج رات سے داخل ہوگا🚨(34) سانحہ گل پلازہ انکوائری؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا گورنر کے پرنسپل سیکریٹری کو خط کا جواب🚨(35) سانحہ گل پلازہ؛ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے احتجاج میں ہمارا ساتھ نہیں دیا، ایم کیو ایم رہنما🚨(36) پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق🚨(37) حج ویزے کے لیے سعودی ویزہ بائیو” ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک کروانا لازم قرار🚨(38) سابق وزیر اعلیٰ کے پی‏، علی امین گنڈا پور کبوتروں کو دانہ پانی ڈالتے ہوئے، ویڈیو وائرل🚨(39) کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد🚨(40) پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج🚨(41) حکومت نے پی آئی اے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری ترجیح قرار دے دی🚨(42) مہمند: گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی🚨(43) خیبر پختونخوا حکومت کا پاک افـغـاـ ن سرحد کی بندش پر وفاقی حکومت کو خط، بڑا مطالبہ کر دیا🚨(44) علی ترین پھر پی ایس یل میں ملتان کی ٹیم خریدنے کے خواہشمند، بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ🚨(45) ’فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا کرنا ہے‘، ورلڈ کپ سے متعلق سابق کرکٹر کا بھارتی بورڈ کو پیغام🚨(46) بھارت؛ ماڈل بننے کی دیوانی بیوی نے شوہر کے بندریا کہنے پر خودکشی کرلی🚨(47) وائرل نازیبا ویڈیو: علینہ عامر کا معلومات فراہم کرنے پر نقد انعام کا اعلان🚨(48) باکسنگ کے فروغ کیلئے سابق عالمی چیمپئن عامر خان پاکستان پہنچ گئے🚨(49) راولپنڈی اور لاہور سے ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار🚨(50) 9 مئی مقدمات کی سماعت پھر ملتوی، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو نقول فراہم

جاسوس آرمی چیف ۔اظہر سیدعالمی سطح پر معتبر سمجھے جانے والے مغربی میڈیا میں تسلسل کے ساتھ بریکینگ نیوز چلائی گئی ریڈ آرمی کے سربراہ کو سی آئی اے کیلئے جاسوسی کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ۔وال سٹریٹ جنرل اور نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے بعض آرٹیکلز میں آرمی چیف کی گرفتاری کی اطلاعات بھی دی گئیں ۔سی این این فاکس نیوز اور سکائی نیوز میں عظیم دانشوروں نے ریڈ آرمی میں سی آئی اے کے اثرورسوخ کے متعلق تبصرے کئے ۔امریکی یا مغربی ممالک کے صحافیوں کے سر پر دو سینگ ہوتے ہیں نہ ہی انہیں خواب میں خبریں ملتی ہیں ۔سی آئی اے کی عظمت کی ساری خبریں ،تبصرے اور تجزیے امریکی میڈیا سے شروع ہوئے ۔خبر کسی کو بھی نہیں چینی پولٹ بیورو میں کیا ہوا ہے ۔جو آہنی پردہ کبھی سوویت یونین پر تھا وہی پردہ چینی فیصلہ ساز اداروں پر ہے ۔عظیم امریکی صحافیوں نے جو خبریں چلائی ہیں وہ ساری کی ساری فیڈڈ خبریں ہیں ۔یہ وہی میڈیا مینجمنٹ ہے جس میں افغانستان پر حملہ سے قبل اسامہ بن لادن کا انٹرویو ارینج کروایا تھا اور اس میں ایٹم بم کی تیاری کی دھمکی دی گئی تھی ۔صحافی استعمال ہوتے ہیں ۔ملکی مفاد کے نام پر خود کو دلال بنا کر بیچ دو اور بہت بڑے صحافی بن جاؤ ۔امریکی صحافی بھی دلالی کر رہے ہیں ۔امریکہ اور یورپ کے تمام بڑے میڈیا ہاؤسز امریکی اور مغربی مفادات کے تحت کام کرتے ہیں ۔بی بی سی ہو یا الجزیرہ سب کے سب رائے عامہ متاثر کرنے کا کام مالکوں کے اشارے پر کرتے ہیں۔ایک مثال ہے سابقہ مالکوں کے دور میں ایجنسی کا پالتو جج راول ڈیم میں نیول کلب کے خلاف شمشیر برہنہ بن کر عوام سے واہ واہ وصولتا تھا ۔کبھی دامن کوہ سے اوپر بنے ہوٹل کو سرکاری اراضی قرار دیتا تھا اور فوج کے حق ملکیت پر سوال اٹھا کر قانون و انصاف کا پرچم بردار بنتا تھا۔چونکہ پالتو تھا اس لئے تحریک عدم اعتماد کی رات عدالت کھول کر بیٹھ جاتا تھا ۔معاوضے میں سپریم کورٹ کی ججی عطا ہوتی تھی

۔یہی حال عالمی سطح پر معتبر سمجھے جانے والے میڈیا ہاؤسز کا ہے ۔اوریجنل خبریں اور پروگرام کر کے عوام کا اعتبار قائم رکھتے ہیں لیکن مالکوں کے اشارے پر رائے عامہ کو گمراہ بھی کرتے ہیں۔چینی نظام کیمونسٹ پارٹی کی مکمل گرفت میں ہے ۔وہاں کوئی دوسری سیاسی جماعت یا تنظیم نہیں ۔سب کچھ کیمونسٹ پارٹی کے اندر ہے ۔کارخانوں میں بھی کیمونسٹ پارٹی کی تنظیم ہے۔عالمی منظر نامے جتنی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے صرف تجزیہ کیا جا سکتا ہے پولٹ بیورو میں اختلاف رائے ہوا ہے ۔وینویلا اور ایران پر امریکی ممکنہ حملہ کے تناظر میں چینی پولٹ بیورو نے اختلاف رائے ختم کرنے کیلئے ریڈ آرمی کے سربراہ کو سائڈ لائن کیا ہے ۔یہ چینی پولٹ بیورو کی طاقت کا اظہار ہے نہ کہ سی آئی اے کا پولٹ بیورو میں پہنچنا ۔

چین کابرطانوی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان ۔۔رانا ثنا اور جنگل میں تنہا خاتون فوراً جنگ فارمولہ:لڑائی ، اسلحہ۔۔ عطاء تارڈ کے اعتراف نے وفاقی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا شفیع جان۔۔ ایف آئی آر درج کر دو بااثر شخصیات کا پولیس کو جواب کون سچا کون جھوٹا۔۔پاکستان دشمن پر نظر رکھے ہوئے ہیں بھارت کان کھول کر سن لے فیلڈ مارشل۔ میرے والد کو 900 روز سے کال کوٹھڑی میں رکھا ھوا ھے قاسم عمران خان۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

اسپین: لاکھوں غیرقانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہوزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے تارکینِ وطن کو اسپین کے لیے “دولت، ترقی اور خوشحالی” قرار دیتے ہوئے سماجی تحفظ کے نظام میں ان کی شراکت کا حوالہ دیا ہے۔ایلما سائز نے کہا، “ہم انسانی حقوق، انضمام، باہمی ہم آہنگی پر مبنی مہاجرت کے ایک ایسے ماڈل کو مضبوط کر رہے ہیں جو معاشی ترقی اور سماجی یکجہتی کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔”

‏بانی چیئرمین عمران خان کو خفیہ طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، عطا تارڑ کے اعتراف نے وفاقی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، ‏عمران خان کی صحت پر سنگین خدشات کے باوجود ذاتی معالج تک رسائی روکی جا رہی ہے، یہ کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ‏عمران خان کو ہسپتال لایا گیا مگر فیملی اور وکلاء کو جان بوجھ کر لاعلم رکھا گیا، یہ مجرمانہ غفلت ہے، ‏اگر جعلی وفاقی حکومت نے فوری طور پر عمران خان کے ذاتی معالج کو رسائی نہ دی تو سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے، ‏وفاقی حکومت نے ملک میں ائین و قانون اور عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں، ‏ملک کے سابق وزیر اعظم اور مقبول قومی رہنما کے معاملے پر وفاقی حکومت کی بے حسی اور سیاسی انتقام قابل مذمت ہے، ‏بانی چیئرمین عمران خان کے پمز ہسپتال میں طبی معائنے سے متعلق عطا تارڑ کا بیان وفاقی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، ‏وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے، دیگر رہنما بھی ہمراہ ہوں گے،‏ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بھی بانی چیئرمین عمران خان تک فوری رسائی دی جائے،‏بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات پر غیر قانونی پابندی عائد ہے، پنجاب حکومت عدالتی احکامات کو بھی نظر انداز کر رہی ہے،‏عمران خان سے ملاقات پر پابندی عدالتی احکامات، آئین، جمہوری اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان

تاریخ کی سب سے بڑی ٹریڈ ڈیل بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل سائن ہو گئی ہے چند ماہ قبل دنیا کا ماما ٹرمپ بھارت کو دھمکی دیتا ہے کہ اگر تم نے روس سے 130 ارب ڈالر کا خام تیل لینے کا معاہدہ اور برکس تنظیم کے ڈالر کے استعمال میں کمی لا کر مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کے معاہدے کو ختم نہ کیا تو اتنا ٹیرف لگائے گا کہ بھارت ( انڈیا ) کی معیشت کی کمر ٹوٹ جائے گی بھارت نے سفارتکاری کے زریعے مامے ٹرمپ کو ماموں بنائے رکھا کہ ہم تمہارے ساتھ تم ہم پہ ظلم نہ کرو۔لیکن ساتھ ہی یورپی یونین سے مذاکرات کے زریعے ٹریڈ ڈیل پہ خاموشی آگے بڑھاتا رہا جو اب فائنل ہو کر ڈیل سائن ہو گئی ہے جس کے بھارتی اشیاء میں 9400 جی 9400 آئٹم ٪0 مطلب صفر پرسنٹ ڈیوٹی پہ یورپ جائیں گی اس طرح بھارت جو مینوفیکچرنگ ہب بن رہا اس کی تیار کردہ اور غذائی اجناس بآسانی یورپ جا سکیں گی اس طرح بھارت کو امریکہ سے بڑی مارکیٹ مل گئی اور یورپ کو مہنگائی کے شدید دباؤ میں سستی اشیاء ضرورت میسر آ جائیں گی جس سے یورپی ممالک جو اس وقت مہنگائی کے طوفان میں گھرے ہوئے ہیں اپنے ممالک میں مہنگائی میں کمی لا سکیں گے یہ مامے ٹرمپ کے منہ پہ ایسا زناٹے دار تھپڑ ہے جو وہ مرتے دم تک بھول نہیں سکے گا

مامے ٹرمپ نے جو ٹیرف جنگ شروع کی اس میں چین اسے پہلے ہی شکست دے چکا ہے روس نے امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لایا اور اب انڈیا نے یورپی یونین کے ساتھ ہاتھ ملا کر ٹرمپ کی کمر توڑ دی ہے اس طرح تین بڑے ممالک تینوں نے امریکہ کو اوقات دیکھا دی ہے ساتھ یورپ بھی ہاتھ سے نکلنے لگا ہے اوپر سے امریکی ماما ٹرمپ جو جنگیں شروع کرنے کے چکر میں ہے وہ اس کی تباہی کے بہت ہوں گی کہتے ہیں عروج کے ساتھ زوال اور زوال کے ساتھ عروج کا تعلق لازم و ملزوم ہے تو امریکہ نے بہت عروج دیکھ لیا سوچنا یہ ہے ہم پاکستانی چائنہ سے زیادہ امریکی دوروں میں مصروف ہیں ہم کہاں پہ کھڑے ہیں

آپ نے ایف آئی آر دینی ہے تو دے دو ، جو کرنا ہے کر لو ۔۔۔ بااثر فراڈیوں کا ایس پی شہر بانو نقوی کو فون کال پر جواب ۔۔۔۔ لاہور کی ایک کروڑ پتی فیملی کے ساتھ ہوئے فراڈ کی حیران کن سچی کہانی ۔۔۔ ملزمان آزاد پھر رہے ، متاثرین پر ایف آئی آر ہو گئی ۔۔۔ واہ نظام پاکستان تیرے صدقے ۔۔۔۔۔سیلاب کے دنوں میں لاہور کی ایک کاروباری شخصیت محمد شاہد کے ساتھ محمد علی چوہدری اور ظہیر عباس چٹھہ نے لین دین شروع کیا ،محمد شاہد چاول اور آٹے کا کاروبار کرتے تھے ۔۔ محمد علی اور ظہیر عباس نے ان سے مال لینا شروع کیا اور انہیں تھوڑی بہت ادائیگی کرتے رہے ، لیکن تناسب یہ رہا کہ کروڑ روپے کا مال لیتے اور چند لاکھ دے کر باقی بیلنس میں ڈال دیتے ، بڑھتے بڑھتے واجب الادا رقم 45 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جسکے بعد نومبر میں فراڈیوں نے پیسوں کے مطالبے پر بہانے اورٹال مٹول شروع کردی اور چند ہفتوں بعد دھم۔کیاں دینے پر اتر آئے ، محمد شاہد تھانے گئے تو انہیں ایس پی ڈیفنس کے پاس جاکر درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا ، ایس پی شہر بانو نقوی نے ملزمان سے فون پر بات کی اور کہا کہ معاملہ سیٹل کریں ورنہ میں ایف آئی آر دینے لگی ہوں تو ملزمان نے کہا آپ دے دیں ایف آئی آر ہمیں فرق نہیں پڑتا ۔۔۔ اسکے بعد متاثرہ تاجر کو ق۔ت۔ل کی دھم۔کیاں ملنے لگیں اور انکو بچوں کے اغ۔وا کی دھم۔کی دی گئی ، یہاں تک کہ محمد شاہد اور انکا ساتھ دینے والے رشتے داروں پر مختلف نوع کے پرچے ملزمان کی جانب سے درج کروا دیے گئے ، تھانے کچہری سے مایوس ہو کر محمد شاہد نے بیرون ملک چلے جانے میں عافیت جانی اور انکی فیملی لاہور میں اپنے گھر میں محصور ہے جبکہ فراڈیے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور متاثرہ فیملی کو آئے روز وائس میسج بھیج کر ڈرا رہے ہیں کہ سب کچھ بھول جاؤ تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، اگر ہمارے خلاف درخواست دو گے تو ہمیں فرق نہیں پڑے گا مگر تمہاری زندگی اجیرن ہو جائے گی ۔۔۔

متاثرہ فیملی اور 5 بچوں کے ساتھ گھر میں محصور ماں نے فریاد کی ہے کہ کلمے والے اس ملک میں کوئی ہے جو ہمیں انصاف دلائے ۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا انصاف کہاں ہے ، بچوں اور عورتوں والی ریڈ لائن کدھر ہے ، میرے بچوں کا سکول اور کالج چھوٹ گئے ، ہمیں جان کا خطرہ ہے ،ہم سے قرض لینے والے ہمیں تنگ کر رہے ہیں اور ہمیں لوٹنے والے آزاد پھر رہے ہیں ۔۔۔ کیا اس ملک کی عدالتیں ، ایف آئی اے اور سی سی ڈی ہمارے ساتھ ہونیوالے اس فراڈ پر کوئی ایکشن لیں گی ؟؟؟

*پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا: ترجمان دفترِ خارجہ*دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب فوجی دستے بھیجنا نہیں، بورڈ آف پیس میں شمولیت حکومتی قواعد کے تحت مشاورت سے طے پائی ہے، بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے تحت شمولیت اختیار کی، بورڈ آف پیس میں شمولیت کامقصد غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم بنانا ہے، بورڈ آف پیس کا دوسرا مقصد غزہ کی تعمیرِ نو میں معاونت ہے جبکہ تیسرا مقصد فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت پر مبنی دیرپا امن کا قیام ہے

کپتان عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا ایکس پر پیغاممیرے والد، عمران خان، اب موت کی کوٹھڑی (ڈیتھ سیل) میں 900 سے زائد دن گزار چکے ہیں جہاں نہ خاندان سے ملاقات کی اجازت ہے اور نہ ہی ان کے ذاتی معالجین تک رسائی ہے۔ معتبر رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اُن کی آنکھ میں (central retinal vein occlusion) کی تشخیص ہوئی ہے، جو کہ ایک خطرناک رُکاوٹ ہے اور اگر کسی مناسب ہسپتال میں فوری طِبی امداد کے ذریعے اس کا علاج نہ کیا گیا تو یہ مُستقل بینائی جانے کا سبب بن سکتی ہےاِس کے باوجُود حُکام ان کے علاج میں رُکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور انہیں اُن ڈاکٹروں سے محرُوم کر رہے ہیں جن پر وہ بھروسہ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ مُجھے اُن سے بات کرنے کے حق سے بھی محرُوم رکھا گیا ہے۔ یہ گورننس (نظامِ حکُومت) نہیں ہے، یہ آمرانہ ظُلم ہےمیں انسانی حقُوق کے ہر مُحافظ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، اپنا کردار ادا کریں، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ آج کے پاکستان میں جمہُوریت کھوکھلی ہے اور بنیادی انسانی حقُوق کو کُچلا جا رہا ہے

امریکی ٹیرف کی جنگ کے پیش نظر یورپی یونین نے انڈیا کے ساتھ اب تک کی سب سے بڑی (Mother Of All Time Trade) تجارتی ڈیل کی ہے جسکے تحت انڈیا اور یورپ ایک دوسرے کی مصنوعات پہ ٹیرف بالکل کم کر دیں گے جس سے انڈیا اور یورپی یونین پہ جو امریکی ٹیرف کا پریشر کم یا ختم ہو گا باہمی تجارت بڑھے گی عوام کا فائدہ ہوگاجبکہ پاکستان پہ زبردستی مسلط بھکاری اور ڈاکو ڈفر الائنس عوام کو کسی فارن انویسٹمنٹ کسی تجارتی ڈیل کے بجاۓ یہ بتا رہا ہے کہ قرضے لینے کیلیے جانے کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں اور سر جھک جاتا ہے روز روز کشکول اٹھا کہ بھیک مانگو گے تو کیا تمھےں پھولوں کے ہار پہنائیں گ

کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، چیئرمین نیب۔بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا،ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے: پاکستان۔’پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں‘، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلاناسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا۔لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے طلال چودھری 2026 کا سب سے بڑا جھوٹ۔۔صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔۔پاکستان نے اسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 22 رنز سے شکست دے دی۔اڈیالہ جیل کے باھر دھرنا حالات کشیدہ صورتحال نازک بڑے حادثے کی گونجامن فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، دیگر مسلم ممالک بھی اس بورڈ میں شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان u19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان کو اب بہت بڑے چیلنج سے گزرنا ہے. اس وقت بھارت کے 6 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کے 4 پوائنٹس بھارت اور پاکستان کا دونوں کا ایک ایک میچ باقی ہے جو کہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے پاکستان اگر بھارت سے جیت جاتا تو پاکستان کے پاس بھی 6

پوائنٹس ہو جائیں گے

یوں دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہونگے تو بات رن ریٹ پر آ جائے گی. پاکستان کو بھارت سے میچ ہی نہیں جیتنا بلکہ بڑے مارجن سے جیتنا تاکہ رن ریٹ بھارت سے اچھا ہو کر پاکستان آگے جائے اب پاکستان اگر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو بھارت سے ہمیں 150 پلس رنز کے مارجن سے میچ جیتنا ہے اگر پاکستان پہلے باولنگ کرتا بھارت جتنا بھی ٹارگٹ دے پاکستان کو 20 اوورز سے پہلے میچ جیتنا ہے. ان دو وجوہات پر پاکستان آگے جا سکتا ہے. اور بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے اور اگر انگلینڈ نیوزیلینڈ سے میچ ہارتا ہے تو پاکستان پھر سمپل ایک اچھا میچ بھارت سے کھیل کر جیتے پاکستان آگے سیمی فائنل میں چلا جائے گا.

بیٹ بھی چلا، گیند بھی چلی، صائم ایوب نے میچ اکیلے جتا دیاپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے زبردست کامیابی حاصل کی۔ کرکٹ تجزیہ نگار اطہر جی کے مطابق اس میچ میں پاکستان کی جیت کی بنیاد متوازن بیٹنگ، بروقت وکٹیں اور میدان میں بہترین حکمتِ عملی بنی۔قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ آغاز اگرچہ مایوس کن رہا اور پہلی ہی گیند پر اوپنر صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہو گئے، مگر اس کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

پاور پلے کے اختتام پر اسکور 56 رنز تھا جو ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوا۔ اطہر جی کے مطابق یہی شراکت پاکستان کو میچ میں واپس لے آئی۔صائم ایوب نے 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے جن میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے، جبکہ سلمان علی آغا نے 27 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے اہم موقع پر دونوں سیٹ بیٹرز کو آؤٹ کر کے میچ میں واپسی کی کوشش کی۔ بعد ازاں بابر اعظم، فخر زمان اور عثمان خان نے درمیانی اوورز میں رنز بنانے کی کوشش کی، تاہم تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔ آخر میں محمد نواز کے ناقابلِ شکست 15 رنز کی بدولت پاکستان 169 کے قابلِ دفاع اسکور تک پہنچا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیز آغاز کیا، مگر صائم ایوب کی آف اسپن نے میچ کا رخ یکسر بدل دیا۔ پہلے میتھیو شارٹ اور پھر خطرناک ٹریوس ہیڈ کی وکٹ نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔ کرکٹ تجزیہ نگار اطہر جی کے مطابق صائم ایوب کی یہی اسپیل اس میچ کا اصل ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔آسٹریلیا کی اننگز میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ میٹ رینشا اور کیمرون گرین نے کچھ مزاحمت کی، مگر رن آؤٹس اور ابرار احمد کی عمدہ گیند بازی نے مہمان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ کیمرون گرین 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ آخر میں زیویئر بارٹلیٹ کے 34 رنز نے صرف شکست کا مارجن کم کیا۔ آسٹریلوی ٹیم 20 اوورز میں 146 رنز تک محدود رہی۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے بھی معاون کردار ادا کیا۔

اطہر جی کے مطابق یہ جیت نہ صرف صائم ایوب کی آل راؤنڈ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے بلکہ پاکستان ٹیم کے اجتماعی اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ کرے گی۔مجموعی طور پر یہ میچ پاکستان کے لیے ایک مکمل ٹیم پرفارمنس تھا، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں توازن نظر آیا۔ کرکٹ تجزیہ نگار اطہر جی کی رائے میں اگر قومی ٹیم اسی تسلسل اور نظم و ضبط کے ساتھ کھیلی تو سیریز میں برتری برقرار رکھنا مشکل نہیں ہوگا۔#

کوئٹہ میں تعینات پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عمران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شھید۔ کرنل عمران شھید ابای شھر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔۔ سابق جنرل فیض حمید کے پٹواری/تحصیلدار بھائی نجف حمید کی گرفتاری کے لیے چھاپے:۔۔ *ایران ڈیل کرے ورنہ اس پر حملہ کیا جائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔۔ ایران نے حملے کی صورت میں جوابی کارروائی اور 3 ممالک پر حملے کا فیصلہ کر لیا۔۔*ایک بہت بڑا بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔۔ ۔امریکہ نےایران کاملٹری گھیراؤکرلیاخوفناک جنگ۔۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ عرب امارات وزیر داخلہ ھمراہ خاتون اول آصفہ بھٹو کی صدر زرداری کو معاونت۔۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بریکنگ نیوزکوئٹہ میں تعینات پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عمران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شھید حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

*حکومت کا پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ*پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نےموٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی نے 16 سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کی تجویز منظور کر لی ہے،جبکہ نابالغ افراد کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بل کے مطابق 16 سے 18 سال کے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔

*ایف بی آر نے کسٹمز افسروں کو غیر مجاز سوشل میڈیا استعمال سے خبردار کر دیا*فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے والے کسٹمز افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز نے مشاہدہ کیا ہے کہ متعدد افسران نے اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر سرگرم رہ کر سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ نے ایسے طرزِ عمل کو “غیر اخلاقی رویہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز، 1964 کے زمرے میں آتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقاتدونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاقملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیالملاقات میں صدر آصف علی زرداری اورمتحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیادونوں رہنماؤں کا تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زورملاقات میں اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا گیا

دونوں رہنماوں نے اقتصادی و تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کو اجاگر کیا صدر مملکت نےیو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماوں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکتوفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی ملاقات میں شریک تھے

پاکستان کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 16ویں سالانہ اجلاس میں بین التہذیبی مکالمے کے فروغ کے عزم کا اعادہ۔ پاکستان نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے 16ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر بین التہذیبی اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے اپنے پختہ عزم کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے ایشیا میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پارلیمانی سطح پر مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔ پاکستانی پارلیمانی وفد جس کی قیادت ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین سینیٹر افنان اللہ خان کر رہے ہیں جو ان دنوں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 16ویں اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ وفد میں سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر محمد اسلم ابڑو جبکہ رکن قومی اسمبلی محترمہ تسکین اختر نیازی بھی شامل ہیں۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس سے خطاب میں ایشیا میں پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور پائیدار ترقی کے لیے بین التہذیبی مکالمے کو بنیادی ستون قرار دیا۔ انہوں نے بحرین کی مجلس نمائندگان کے اسپیکر اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے صدر عزت مآب احمد بن سلمان المسلم کو اے پی اے کی صدارت سنبھالنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور تنظیم کی 20ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر مملکتِ بحرین کی میزبانی کو سراہا۔ انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سابق صدر کی قیادت اور اے پی اے سیکرٹریٹ کے مؤثر انتظامات کی بھی تعریف کی۔ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے شرکا سے خطاب میں سینیٹر افنان اللہ خان نے معاشی بے یقینی، جغرافیائی سیاسی کشیدگی، معاشرتی تقسیم اور عدم برداشت جیسے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانوں پر یہ خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جامع طرزِ حکمرانی کو فروغ دیں، باہمی ہم آہنگی کو مضبوط کریں اور مکالمے کو قانون سازی، احتساب اور عوامی نمائندگی کے ذریعے مؤثر عوامی پالیسی میں ڈھالیں۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایشیا کی اصل طاقت اس کے عظیم تہذیبی ورثے میں مضمر ہے جو صدیوں پر محیط بقائے باہمی، مکالمے اور باہمی سیکھنے کی روایت کا امین ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الثقافتی اور بین المذاہب مکالمہ اب محض ایک انتخاب نہیں بلکہ انتہا پسندی، جھوٹی معلومات اور معاشرتی تقسیم کا مؤثر تدارک کرنے کے لیے ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔ پاکستان کے تاریخی اور آئینی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کا کثیر الثقافتی اور ہم آہنگ معاشرتی نظریہ اس کی تہذیب اور آئین میں ایستادہ ہے جو مذہبی آزادی، قانون کی نظر میں برابری اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے ادارہ جاتی اقدامات اور سینیٹ آف پاکستان میں اقلیتی کاکس جیسے فورمز کا ذکر کیا جو رواداری کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وفد کے سربراہ نے عالمی سطح پر پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امن اور رواداری کے فروغ، مذہبی مقامات کے تحفظ اور بین المذاہب و بین الثقافتی مکالمے کے لیے مشترکہ قراردادوں میں اہم کردار ادا کرنے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کرتارپور راہداری کو بین المذہب ہم آہنگی مکالمے سے عملی تعاون میں بدلنے کی ایک زندہ مثال قرار دیا جو عوامی روابط اور باہمی اعتماد کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے پاکستان کی پہلی قومی ثقافتی پالیسی (2018)، نیشنل ہسٹری میوزیم کے قیام، تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبوں اور ثقافتی احیاء کے اقدامات کو سماجی ہم آہنگی اور جامع قومی شناخت کے فروغ کی عملی کوششیں قرار دیا۔ انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے پی اے علاقائی سطح پر مشترکہ پارلیمانی اقدامات، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ چیلنجز کے مؤثر حل کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جو اپنی قراردادوں اور مسلسل روابط کے ذریعے ایشیا کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

خطاب کے اختتام پر سینیٹر افنان اللہ خان نے اے پی اے کے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے تعمیری اور فعال تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ بین التہذیبی اور بین الثقافتی مکالمے کو پارلیمانی سطح پر مستقل ترجیح بنایا جائے تاکہ ایشیا کے تنوع کو اتحاد، استقامت اور مشترکہ ترقی کا ذریعہ بنایا جا سکے۔

: 28 جنوری 2026*وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس کی وفد کے ہمراہ ملاقات* *پاکستان میں پولیو کے مکمل سد باب تک بل گیٹس فاونڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ وزیراعظم* *پاکستان سے پولیو کے سد باب کے لئے بل گیٹس کی قابل قدر خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم**پاکستان سے پولیو کے سد باب میں بل گیٹس اور مسلم برادر ممالک سعودی عرب کے تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم* *حکومت جامع حکمت عملی اور موثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے اور جلد پاکستان سے اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔وزیراعظم**اسں بیماری کے خلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابی کے باوجود ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم* *وفاقی حکومت موثر حکمت عملی کے تحت ملک کے طول و عرض میں پولیو ٹیم کی رسائی ممکن بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم**ملک میں انسداد پولیو کی مہم کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت متعلقہ منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔وزیراعظم**انسداد پولیو سے متعلق عوامی آگاہی اور ویکسین کی فراہمی کے لیۓ وفاقی وزارت صحت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سفارشات مرتب کرے۔ وزیر اعظم کی ہدایت* *گیٹس فاؤنڈیشن، وزیراعظم پاکستان کی انسداد پولیو پر ذاتی توجہ اور اس تناظر میں اٹھائے گئے موثر عملی اقدامات کو نہایت قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس**پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے جو کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ کرس ایلیاس* *پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں سے انسداد پولیو پر تعمیری مشاورت جاری رہے گی۔ کرس ایلیاس* *پاکستان میں پولیو وائرس کی ماحولیاتی موجودگی کے خاتمے اور تمام علاقوں میں پولیو ٹیم کی رسائی کے تناظر میں موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو قابل تحسین ہیں۔ کرس ایلیاس*اسلام آباد میں وزیراعظم سے گیٹس فاونڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے لئے آنے والے وفد میں گیٹس فاونڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس اور ڈائریکٹر پولیو کیتھی نیوزیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو مائیکل گالوے شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال، وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور دیگر سرکاری عہدے داران بھی شامل تھے۔ اسلام اباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن اور مسلم برادر ملک سعودی عرب کی طرف سے انسداد پولیو کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو بل گیٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید کی جا سکتی ہے کہ جاری اقدامات کے نتیجے میں پاکستان جلد اس بیماری کے مکمل خاتمے کی منزل حاصل کر لے گا۔ اس موقع پہ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے انسداد پولیو کے لیے جاری پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ کے تحت اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال نے وزیراعظم کی رہنمائی اور بل گیٹس کی ٹیم کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاقدامات مزید موثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نےبھی ملاقات میں انسداد پولیو کے تحت تمام صوبوں اور شہروں میں جاری اقدامات پر حاضرین کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے وفد میں شامل گیٹس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر پولیو ڈاکٹر کیتھی نیوزیل کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر خارجہ روبیو کا دعویٰ:”ہمارے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 9 مقامات پر 30 سے 40 ہزار فوجی تعینات ہیں، اور یہ سب ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کی زد میں ہیں۔ہمیں مشرقِ وسطیٰ میں اتنی طاقت برقرار رکھنی ہوگی کہ اگر ایران اس خطے میں ہمارے فوجیوں پر حملہ کرے تو ہم اپنا دفاع کر سکیں۔”