تازہ تر ین

ایران معاہدے پر دستخط کرو فرانسیسی صدر کا عرب سے مطالبہ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ایران معاہدے پر دستخط کرو، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا خلیجی ممالک سے ہنگامی رابطہ، مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا بڑا مطالبہ! 🇫🇷🇪🇺🚨فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خلیجی ممالک کے رہنماوں سے ہنگامی رابطے کیے ، جہاں انہوں نے خطے کے تمام بڑے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں صرف ایک ہی نکتے پر زور دیا ہے کہ “ایران کے ساتھ امن معاہدے پر فوری دستخط کیے جائیں۔” خلیجی قیادت کو ایک ہی پیغام: فرانسیسی صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، عمان کے سلطان، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے الگ الگ رابطے کئے اور سب کو ایک ہی پیغام دیا کہ خطے کو بڑی تباہی سے بچانے کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان جاری ‘اسلام آباد مذاکرات’ کے تحت امن معاہدہ فوری طور پر طے پانا چاہیے۔انہوں نے خطے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی تجارت اور تیل کی سپلائی کے لیے ناگزیر آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کو “بغیر کسی شرط کے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق” جہاز رانی کے لیے فوری طور پر دوبارہ کھولا جائے۔صدر میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس خلیج میں بحری ٹریفک کی بحالی، ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک نئے اور پائیدار سیکیورٹی فریم ورک کی تشکیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی اور بمباری پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ “اس وقت جنوبی لبنان میں جاری بڑے عسکری پھیلاؤ اور تباہی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اب تمام ہتھیاروں کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جانا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved