تازہ تر ین

برائلر مرغی کے انڈوں پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے بینکر منی لانڈر وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں سوال پر جواب تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

برائلر مرغی کے انڈوں پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ہاں جی یہ قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اورنگزیب رمدے کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں بتائی گئی ہے تو کیا انڈے امپورٹ ہوتے ہیں پاکستان میں؟ جواب میں کوئی دستاویز نہیں وزارت کے پاس اسی طرح بنیادی خوراک پر بدترین حالات کا شکار ممالک بھی ٹیکس وصول نہیں کرتے وزیر موصوف کے مطابق گندم پر 2 قسم کی ٹیکسوں کے ذریعے کوئی 18 فیصد جبکہ آٹے پر اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، آلو پر 5 فیصد ڈیوٹی، ٹماٹر، پیاز،کوکنگ آئل۔۔جو بھی چیز آپ استعمال کرتے ہیں ان سب پر ٹیکس نافذ ہیں کوئی چیز نہیں بچی معاشی دہشت گردوں کی دسترس سے اس کے باوجود بکواس کرتے ہیں “عوام ٹیکس نہیں دیتے” لوٹ مار کی انتہا کی ہوئی ہے سب نے خاندانوں کے سکول ،کالج کی عمر کے بچے تک لاکر وزیر ،مشیر لگائے ہوئے ہیں مگر یہ سب سپریم کورٹ اور دیگر اعلی عدالتوں کے ججوں کو نظر نہیں آتا کیوں کہ وہ بھی اسی نظام کا حصہ ہیں ان کی اولادیں بھی وکیل بن کر “اباجی” کی عدالت سے فیصلہ حق میں کروانے کا کروڑوں روپیہ “فیس” کی مد میں وصول کرتی ہے، سول و ملٹری بیوروکریسی تو اس نظام کے بانیان ہیں وہ “ششٹم” کے اندر رہ کر کاروائیاں ڈالنے کا فن جانتے ہیں اور یہ کھیل وہ 78/79 سالوں سے کھیل رہے ہیں۔۔بچے بیرون ممالک، اکاؤنٹس گمنام، جائیدادیں گمنام ریٹائرمنٹ کے بعد کفن بھی ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں سے یہ تو کفن تک خود نہیں خریدتے ،زندگی بھر عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹتے اور مرنے پر کفن ،دفن کے اخراجات بھی اور یہ سلسلہ کہیں رکتا نظر نہیں آرہا ۔۔۔عسکری کاروباری ایمپائر ہو یا سیاست دانوں ،بیوروکریسی، اعلی عدلیہ اور معاشی دہشت گرد اشرافیہ کے دیگر کل پرزے حقیقت میں یہ ایک خاندان کی طرح ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔۔ما شاء اللہ سے آج وزیر اعظم اور صدر صاحب لڑکے بالے نظر آرہے ہیں اپوزیشن میں جاتے ہی یہ نیم مردہ اور بستر مرگ پر پڑے لاعلاج مریض بن جائیں گے اسے کہتے ہیں حقیقی فن کاری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved